ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈی سی بڈگام کا ڈھول نگاڑے بجا کر کیا گیا استقبال - ڈی سی بڈگام اکشے لابرو

DC Budgam KhanSahab Visit وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ڈپٹی کمشنر اکشے لابرو نے ضلع کے خانصاحب علاقے کا دورہ کیا اور عوام سے ملاقات کے دوران لوگوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

ڈی سی بڈگام کا ڈھول نگاڑے بجا کر کیا گیا استقبال

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 27, 2024, 7:46 PM IST

ڈی سی بڈگام کا ڈھول نگاڑے بجا کر کیا گیا استقبال

بڈگام (جموں کشمیر) : ڈی سی بڈگام اکشے لابرو نے ایس ڈی ایم آفس، خانصاحب میں ایک اہم ریونیو میٹنگ کی صدارت کی جس میں نزدیکی گاؤں کے عوامی وفود سے ملاقات کی۔ ڈی سی نے لوگوں کے مطالبات کو سنا اور ان کو یقین دلایا کہ حقیقی اور اہم مطالبات کو جلد ہی پور کیا جائے گا۔ بعدازاں ڈی سی بڈگام گاؤں فریستوار، شالنار، ہنگو، فریستلاب اور ملحقہ دیہات کے مقامی لوگوں سے ملاقی ہوئے جنہوں نے ڈی سی کے سامنے اپنی تجاویز اور مطالبات پیش کیے۔ ڈی سی بڈگام کا مقامی باشندوں نے ڈھول نگاڑے بجا کر استقبال کیا اور کہا کہ اس سے قبل ان کے علاقے میں انتظامیہ کا کوئی بھی اعلیٰ افسر حاضر نہیں ہوا ہے۔

یہاں پر جمع لوگوں کو ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) کو استعمال کرنے، اور اپنا ووٹ ڈالنے کا عملی مظاہرہ سکھایا گیا۔ مقامی لوگوں کی شکایات سننے کے بعد، ڈی سی نے یقین دلایا کہ ان کے تمام حقیقی مطالبات کو متعلقہ حلقوں کے ساتھ فوری ازالے کے لیے شیئر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کے مطالبے کے مطابق ضلع انتظامیہ مویشیوں کے لیے سات روزہ ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موبائل ویٹرنری سیٹ اپ کے دوران، ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان گاؤں کے مویشیوں کی صحت کی جانچ کرے گی اور ان کے مویشیوں کے لیے ضروری ادویات اور چارے کی سہولت فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں: ڈی سی بڈگام نے ڈیجیٹائزڈ ریکارڈز کی درستگی اور پیشرفت کا معائنہ کیا

علاقے میں بہتر نیٹ ورک کنیکٹیویٹی کو یقینی بنانے کے لیے سیلولر نیٹ ورک کے قیام کا کام ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جائے گا۔ دیگر سہولیات کے علاوہ ڈی سی نے فریستوار میں کھیل کے میدان کی تعمیر و ترقی، آریگام میں جو جدید انڈور اسٹیڈیم زیر تعمیر ہے، کو متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے کام کو تیز کیا جائے۔ اس موقع پر اے ڈی ڈی سی بڈگام ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک، سی پی او، ایس ڈی ایم، سی ایم او اور دیگر ضلعی اور سیکٹرل افسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.