بانڈی پورہ : ایکو ٹورازم اور سیاحتی مقام ڈمگلی کو فروغ کے لیے جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے کوششیں کی جارہی ہیں۔ ضلع انتظامہ کی جانب سے کوئل مقام بانڈی پورہ میں سیاحت کے فروغ دینے سے متعلق ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ شکیل الرحمان، ڈی سی وائس چیئرپرسن شفیق، اسسٹنٹ بزنس ٹورازم شبنم بشیر گوجر کے علاوہ دیگر عہدیدار اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران ڈی سی بانڈی پورہ نے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا۔
ڈی سی بانڈی پورہ نے کوئل مقام میں سیاحت کو فروغ دینے کےلئے محکمہ کے ساتھ رجسٹرڈ شدہ ہوم اسٹے کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ سنمبل اور بانڈی پورہ کے مختلف سیاحتی مقامات پر 48 گھر اسٹیز کو فعال بنایا گیا ہے تاکہ مقامی سطح پر سیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہوم اسٹیز کا مقصد مقامی سطح پر سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مقامی لوگوں کو رروزگار سے جوڑنے میں بھی مدد ملے گیی۔ ڈی سی نے سیاحتی مقامات ڈمگلی، بڈے دمگلی ڈنا، لشکوٹ، نرمرگ اور چانداجی کا بھی دورہ کیا اور ان مقامات کو سیاحتی مرکز کے طور پر فروغ دینے کی بات کہی۔