ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مرکزی جامع مسجد شریف منڈی میں دستار بندی کی تقریب - مرکزی جامع مسجد شریف منڈی

Dastar Bandi Programme in Mandi: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں واقع مرکزی جامع مسجد شریف سے متصل مدرسہ رضاء الاسلام میں جلسہ دستار بندی کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں ضلع پونچھ اور تحصیل منڈی کے علمائے کرام نے شرکت کی۔

مرکزی جامع مسجد شریف منڈی میں دستار بندی کی تقریب

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 12:56 PM IST

مرکزی جامع مسجد شریف منڈی میں دستار بندی کی تقریب

منڈی: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں واقع مرکزی جامع مسجد شریف سے متصل مدرسہ رضاءالاسلام کے طلبہ کے قرآن پاک مکمل کرنے پر دستار بندی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر ضلع پونچھ اور تحصیل منڈی کے علمائے کرام نے موجود رہے۔ مقامی باشندوں نے بھی جوش و خروش کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔

اس دوران علماء کرام اور مفتیان عظم نے خطاب کرتے ہوئے حافظ قرآن کی شان عظمت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قرآن کی بتائی ہوئی تمام باتوں پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے ہی ہمیں دونوں جہانوں میں کامیابی و کامرانی مل سکتی ہے۔

بعد ازاں علماء کرام کے ہاتھوں قرآن پاک حفظ کی تکمیل کرنے والے مدثر سلیم ولد محمد سلیم ساکن ساوجیاں نام کے طالب علم کی دستار بندی عمل میں لائی گئی۔ اس حوالے سے امام و خطیب مرکزی جامع مسجد شریف منڈی مولانا سید فاضل حسین رضوی نے کہا کہ مرکزی جامع مسجد شریف منڈی کے متصل مدرسہ رضاء الاسلام منڈی اس نیک عمل کو جاری رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ ان ہی کوششوں کے سبب طالب علم حفظ قرآن بن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معراج العالم کی اختتامی تقریبات پر کشمیر میں روح پرور مجالس کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ اس تقریب کو منعقد کرنے کا مقصد عوام اور بالخصوص طلباء کے اندر شوق و ذوق پیدا کرنا ہے کہ تاکہ طلباء کرام دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک طالب علم حافظ قرآن بن جاتا ہے تو اللہ تبارک و تعالی اس کے مقام و مرتبے کو بہت بلند و بالا کر دیتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.