ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر آتشزدگی متاثرین میں اشیاء ضروریہ تقسیم - Srinagar Fire Victims

دارالخیر نامی فلاحی تنظیم نے عیدگاہ اور راجوری کدل میں آتشزدگی متاثرین میں راحت کا سامان تقسیم کیا۔

ا
عیدگاہ سرینگر میں آتشزدگی میں کئی مکان تباہ ہوئے تھے (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 11, 2024, 7:40 PM IST

سرینگر: گزشتہ دنوں سرینگر کے عیدگاہ اور راجوری کدل علاقوں میں آتشزدگی کی بھیانک واردات میں آٹھ رہائشی مکانات خاکسترس ہونے اور بڑے پیمانے پر املاک و جائیداد کے نقصان پر دارالخیر، میرواعظ منزل، سرینگر نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کی جانب سے متاثرین میں اشیاء ضروریہ تقسیم کیے گئے۔ دارالخیر میرواعظ منزل کا ایک وفد جس کی قیادت مفتی غلام رسول سامون کر رہے تھے، نے عیدگاہ اور راجوری کدل سرینگر جاکر متاثرہ کنبوں میں چاول، آٹا، کمبل اور کچن کٹ وغیرہ کے علاوہ بنیادی ضروریات کی چیزیں بطور امداد پیش کیں اور ان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

دارالخیر کے سرپرسست میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کی جانب سے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور متاثرین کی فوری باز آبادکاری کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ تنظیم نے صاحب ثروت افراد سے متاثرین کی بازآبادکاری کے لئے تعاون کی اپیل کی ہے۔ دارالخیر نے یہ بات پھر دہرائی ہے کہ تنظیم، مخلصین کی مالی اور جنسی معاونت سے برابر آفات سماویہ و ارضیہ کے دوران بلا امتیاز مذہب و ملت متاثرین کی حتی المقدور امداد اور بحالی کیلئے اپنی کوششوں میں مصروف عمل ہے اور اس حوالہ سے انہوں نے صاحب ثروت حضرات سے ماضی کی طرح اس ملی ادارے کی ہر ممکن مدد اور معاونت کی اپیل دہرائی ہے تاکہ امدادی کام جاری رکھا جاسکے۔ واضح رہے کہ آتشزدگی ان دونوں واردات میں رہائشی مکانات، دکانوں کے علاوہ دو مساجد بھی خاکستر ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: عیدگاہ آتشزدگی متاثرین کے ساتھ میرواعظ نے کیا یکجہتی کا اظہار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.