ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بجلی کے ابتر نظام سے دندی پورہ کے عوام پریشان - Poor Electric System - POOR ELECTRIC SYSTEM

جنوبی کشمیر کے دندی پورہ، کوکرناگ علاقے میں بجلی کی ترسیلی لائنز درختوں کے ساتھ باندھ دی گئی ہیں جس سے عوام کو ہر وقت جان و مال کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔

بجلی کے ابتر نظام سے دندی پورہ کی عوام پریشان
بجلی کے ابتر نظام سے دندی پورہ کی عوام پریشان (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 9, 2024, 1:54 PM IST

بجلی کے ابتر نظام سے دندی پورہ کی عوام پریشان (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں دندی پورہ، کوکرناگ کے باشندوں نے شکایت کی ہے کہ مذکورہ علاقے میں بجلی نظام کافی خستہ ہو چکا ہے جس کے باعث عوام کو اکثر اوقات بجلی کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ علاقے کے بعض مقامات پر ترسیلی لائنیں بجلی کے کھمبوں کے بجائے درختوں کے ساتھ باندھ دی گئی ہیں، جو کبھی بھی کسی حادثہ کا موجب بن سکتا ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق ان کے بچے اپنے گھروں میں شام کے اوقات میں پڑھائی حاصل کرنے سے قاصر رہ جاتے ہیں، جس کے باعث ان کی پڑھائی پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف علاقے میں بجلی کے بوسیدہ نظام سے لوگ پریشان ہیں تو وہیں دوسری جانب بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ مہینہ ختم ہونے سے قبل ہی بجلی فیس کی موٹی بلیں انہیں ارسال کی جاتی ہیں جس سے صارفین میں تشوش پائی جا رہی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب بھی علاقے میں تیز ہوائیں چلتی ہیں تو بجلی کے کھمبوں پر ترسیلی لائنیں ٹک نہیں پاتیں۔

انہوں نے کہا کہ برفباری کے ایام میں علاقے سے بجلی پوری طرح گل رہتی ہے جبکہ علاقے میں بجلی کے کھمبوں کے بجائے مقامی لوگوں نے ازخود لکڑی کے کھمبے نصب کئے ہیں۔ بجلی کی آنکھ مچولی سے علاقے کے بچے اکثر و بیشتر شام کے اوقات میں پڑھائی حاصل کرنے سے قاصر رہ جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں زیر تعلیم طلبہ کا مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ لوگوں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ عہدیداروں سے گزارش کی ہے کہ وہ علاقے میں بجلی نظام کو فعال بنانے کے غرض سے اقدامات اٹھائے تاکہ علاقے کے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: گرٹوالی پورہ، بجبہاڑہ میں بجلی ترسیلی نظام درہم برہم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.