ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام - CRPF ORGANISED FREE MEDICAL CAMP

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سی آر پی ایف 180 بٹالین کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

ترال میں سی آر پی ایف نے کیا مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام
ترال میں سی آر پی ایف نے کیا مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2024, 9:51 AM IST

پلوامہ: امن و قانون کی سلامتی کے ساتھ ساتھ سینٹرل ریزرو پولیس جموں وکشمیر میں عوام کو سہولیات پہنچانے کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں آج جنوبی کشمیر کے ترال میں سی آر پی ایف 180 بٹالین کی جانب سے آج دور افتادہ گاؤں کارمولہ میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

کیمپ کے دوران درجنوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا، جب کہ ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔ یہ کیمپ سی آر پی ایف کے اہلکاروں کی نگرانی میں منعقد کیا گیا اور پورا دن جاری رہا۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے اس طرح کے کیمپوں کے انعقاد پر سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقعے پر سی آر پی ایف افسران نے بتایا کہ سیوک ایکشن پروگرام کا مدعا اور مقصد یہ ہے کہ عام لوگوں کے بیچ جاکر ان کو راحت پہنچائی جا سکے اور ان کے ساتھ تال میل کو بڑھاوا دیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: ترال میں ڈمپنگ سائٹ کے خلاف چھان کتار کی آبادی سراپا احتجاج

مقامی لوگوں نے سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ انتہائی پسماندہ ہے اور ایسے کیمپ منعقد کرانے سے یہاں کے عوام کو کافی حد تک فائدہ ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہیے، تاکہ ضرورت مندوں کو راحت ملے مقامی لوگوں کے بقول اس طرح کے کیمپ ماضی میں یہاں لگائے گیے ہیں اور مستقبل میں بھی لگائے جائیں تاکہ غریب عوام کو فائدہ مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.