ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر، معمر شہری سے ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگوانے والا اہلکار کون ؟

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 6:14 PM IST

سیکورٹی فورسز کی جانب سے کشمیری معمر شہری کو ’’جے شری رام‘‘ کہلوانے والے واقعے، جس کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، نے کئی خدشات کو جنم دیا ہے۔ کیا اس ویڈیو کی تائید یا تردید ہوگی؟ کیا حکومت یا سیکورٹی ایجنسیز کی جانب سے کوئی ایکشن لیا جائے گا یا سینکڑوں واقعات کی طرح یہ بھی محض ایک تاریخ بن کر رہ جائے گا۔

کشمیر، معمر شہری سے ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگوانے والا اہلکار کون ؟
کشمیر، معمر شہری سے ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگوانے والا اہلکار کون ؟
کشمیر، معمر شہری سے ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگوانے والا اہلکار کون ؟

سرینگر (جموں و کشمیر): ایک وائرل ویڈیو میں وردی پوش، سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار، جس نے منہ ایک کالے کپڑے سے ڈھکا ہوا ہے، ایک معمر کشمیری شہری سے ’’جے شری رام‘‘ کا نعرہ لگوا رہا ہے۔ اس ویڈیو میں گرچہ سیکورٹی اہلکار کی شناخت معلوم نہیں ہو رہی تاہم ویڈیو کے عقب میں ایک سیکورٹی گاڑی کو بھی صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو نے خطے میں غم و غصے اور تنازعہ کو جنم دیا ہے۔ 9 سیکنڈ کے اس کلپ نے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ نازیبا سلوک اور اہلکاروں کی جانب سے اختیارات کے ممکنہ غلط استعمال کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے، تاہم ابھی تک اس ویڈیو کی تصدیق نہیں ہو پا رہی ہے۔

نیشنل کانفرنس کی ترجمان سارہ حیات شاہ نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردہ اس ویڈیو کے میں اپنے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ سارہ حیات نے لکھا: ’’حیرت انگیز! وردی میں ملبوس شخص نے ایک بزرگ کشمیری مسلمان کا بازو مضبوطی سے پکڑا، اس سے مذہبی (ہندو) نعرہ ’جئے شری رام‘ کہنے کو کہا۔ زبردست! یہ نیا کشمیر ہے۔ ہوشیار، خبر دار، ہوشیار رہو، ہوشیار رہو۔‘‘

وائرل ویڈیو میں کیا ہے؟

وائرل ہوئی فوٹیج میں ایک نقاب پوش سیکورٹی فورس اہلکار بلٹ پروف جیکٹ میں ملبوس، ایک سیکورٹی گاڑی کے سامنے کھڑا نظر آ رہا، جو ایک بزرگ کشمیری شخص کو ’’جے شری رام‘‘ کا نعرہ لگانے کی تاکید کرتا ہے۔ بوڑھا آدمی، الجھن میں نظر آ رہا ہے تاہم بغیر کسی مزاحمت کے اہلکار کے حکم کی تعمیل کرتا ہے۔ سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے پائیدان پر ایک کانگڑی بھی نظر آ رہی ہے جو بظاہر اس بزرگ شہری کی معلوم ہوتی ہے۔ جسے ویڈیو شوٹ کے لیے بزرگ سے چھین کر سراہنے رکھا گیا ہے۔ ویڈیو کو جان بوجھ شوٹ کیا گیا ہے کیونکہ معمر شہری مسلسل کیمرے کی طرف دیکھ رہا ہے۔ ویڈیو بنانے والے شخص یا جو اہلکار اس میں دکھائی دے رہا ہے، کی شناخت ابھی تک واضح نہیں ہوئی ہے۔

ویڈیو پر رد عمل

ادھر، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جموں و کشمیر پولیس سے جواب طلب کرنے کی کوششوں کے باوجود کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ یہ واقعہ بھی پچھلے سال کے اسی طرح کے ایک تنازعے کی طرح معلوم ہوتا ہے، جہاں ایک فوجی میجر کی قیادت میں 50 راشٹریہ رائفلز کے سپاہیوں پر جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں دو مساجد میں داخل ہونے اور نمازیوں کو ’’جے شری رام‘‘ کے نعرے لگانے پر مجبور کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، تاہم اس واقعے پر بھی حکومت یا سیکورٹی ایجنسیز کی جانب سے کوئی معقول جواب سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید پڑھیں: جے شری رام کا نعرہ لگانے سے انکار کرنے پر مسلم خاندان تشدد کا شکار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.