ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانڈی پورہ میں کنٹریکٹرس ایسوسی ایشن کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج - Protest In Bandipora

Contractors Association Protest: ضلع بانڈی میں کنٹریکٹرس ایسوسی ایشن کے اراکین نے بقیہ تنخواہ کی ادائیگی وقت پر نہیں ہونے پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے موقعے پر انہیں تنخواہ سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہم انتظامیہ سے وقت پر بقایا تنخواہ کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

بانڈی پورہ میں کنٹریکٹرس ایسوسی ایشن کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 3, 2024, 4:09 PM IST

بانڈی پورہ میں کنٹریکٹرس ایسوسی ایشن کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

بانڈی پورہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں واقع کنٹریکٹرس ایسوسی ایشن کی جانب سے آج ایل جی انتظامیہ کے خلاف ایک زور دار احتجاج کیا گیا۔ کنٹریکٹرس ایسوسی ایشں بانڈی پورہ کے صدر نصیر احمد میر کی صدارت میں کیے گئے اس احتجاج میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں ٹھیکداروں نے شرکت کی۔

ٹھیکداروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی عدم توجہی اور غیر سنجیدگی کے باعث ان کے بیشتر بقایا جات لیپس کر دیے گئے ہیں۔ اس کی وجہ سے ان کو شدید مشکلات سے دوچار کیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنٹریکٹرس ایسوسی ایشن بانڈی پورہ کے صدر کا کہنا ہے کہ بیشتر ٹھیکداروں مزدوروں، دکانداروں اور دیگر ساز و سامان فراہم کرنے والی ایجنسیوں کے مقروض ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اوڑی میں محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج - Protest Against Jal Shakti

تاہم انہیں امید تھی کہ مارچ ختم ہونے سے قبل ان کے بیشتر فنڈس واگزار ہوں گے۔ تاہم ایسا نہ ہونے کی وجہ سے عزت کے ساتھ ساتھ ان کا سب کچھ داؤ پر لگ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چند دنوں کے اندر ہی عیدالفطر بھی منائی جارہی ہے ۔ اس موقعے پر ہر ایک مزدور پیشہ اور کاروباری شخص کو بقایا جات ادا ہونے کی امید رہتی ہے۔ تاہم اس کے بقول ان افراد کا سامنا کیسے کر پائیں گے، یہ ان کی سمجھ سے بالا تر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.