ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں صوبے میں کانگریس نے صرف ایک سیٹ جیتی

جموں خطے میں کانگریس ایک بار بھر بی جے پی کو آگے بڑھنے سے روکنے میں ناکام رہی اور صرف ایک سیٹ اپنے نام کی۔

جموں صوبے میں کانگریس کو صرف ایک سیٹ
جموں صوبے میں کانگریس کو صرف ایک سیٹ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 8, 2024, 6:38 PM IST

جموں: جموں و کشمیر انتخابی نتائج سامنے آنے کے ساتھ ہی یہ واضح ہوگیا کہ جموں خطے میں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی برتری برقرار ہے۔ الیکشن کمیشن کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، بی جے پی 29 سیٹوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔ 2014 میں پارٹی نے جموں سے 25 سیٹیں جیتی تھیں۔ تاہم کانگریس پورے خطے کی 43 سیٹوں میں سے صرف ایک ہی سیٹ راجوری اسمبلی نشست پر اپنی جیت درج کروا پائی ہے۔

کانگریس، جو جموں خطے میں اپنی کھوئی ہوئی زمین دوبارہ حاصل کرنے کی امید کر رہی تھی، تاہم پھر سے ایک بار بی جے پی کو روکنے میں ناکام رہی، اور بی جے پی جس نے 2014 کے اسمبلی انتخابات میں 25 نشستیں حاصل کی تھیں اس بار وہ 29 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے آگے بڑھی ہے۔ اگر کشمیر وادی کی بات کی جائے تو یہاں پر بھارتیہ جنتا پارٹی ایک بار پھر اپنا کھاتا کھولنے میں کامیاب نہیں ہو پائی ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینا کو نوشہرہ حلقہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے امیدوار سریندر چودھری نے 7,819 ووٹوں کے فرق سے بی جے پی لیڈر کو شکست دیدی۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق سوریندر چودھری نے 35,069 ووٹ حاصل کیے جبکہ رینا نے 27,250 ووٹ حاصل کیے۔

جموں ایک وقت میں کانگریس کا مرکز ہوا کرتا تھا، لیکن 2008 کے بعد سے کانگریس نے اس علاقے میں اپنی حیثیت کھو دی ہے۔ بی جے پی نے 2014 سے اب تک جموں کی دونوں لوک سبھا سیٹوں پر تین بار فتح حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کانگریس نے جموں کی 11 اسمبلی نشستوں میں سے ایک بھی نشست پر فتح حاصل نہیں کی نا ہی کٹواہ، سامبا، رامبن، ڈوڈہ، ادھم پور ،کشتواڑ ،پونچھ اضلاع میں کسی بھی نشست پر جیت درج کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.