ETV Bharat / jammu-and-kashmir

راہل گاندھی اور کھرگے کی کشمیر آمد، کانگریس اور این سی کا الائنس جلد متوقع - Rahul Gandhi Kashmir Visit

کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی اتحاد کی بات چیت جاری ہے اور دونوں جماعتوں کے درمیان جلد ہی اتحاد کو حتمی شکل دئے جانے کا امکان ہے۔

راہل گاندھی اور کھرگے کی کشمیر آمد
راہل گاندھی اور کھرگے کا دورہ کشمیر (فائل فوٹوز)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 21, 2024, 3:22 PM IST

سرینگر: جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے جوش و خروش کے بیچ کانگریس اور نیشنل کانفرنس انتخابی اتحاد (الائنس) کے لیے ملاقاتیں کر رہی ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ دونوں جماعتیں جلد ہی اتحاد کو حتمی شکل دیں گی۔ کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے اور راہل گاندھی آج شام کشمیر پہنچ رہے ہیں، وہ سرینگر کے بعد جموں میں بھی کانگریس لیڈران کے ساتھ ملاقات کے علاوہ کانگریس کی انتخابی مہم کا بھی باضابطہ آغاز کریں گے۔

این سی اور کانگریس نے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کے خلاف متحدہ ہوکر الیکشن لڑے تھے۔ دنوں جماعتوں نے اسمبلی الیکشن کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو اتحاد کے لیے دو دور کی بات چیت کر چکی ہیں۔ کانگریس کی کمیٹی میں موجودہ پی سی سی صدر طارق حمید قرہ، سابق پی سی سی صدر غلام احمد میر، سابق پی سی سی صدر وقار رسول، سابق وزیر اور ورکنگ صدر تارا چند اور رمن بھلا شامل ہیں۔ نیشنل کانفرنس کی نمائندگی صوبائی صدر کشمیر ناصر اسلم وانی، صوبائی صدر جموں رتن لال گپتا، سابق وزیر سکینہ ایتو، سابق ایم ایل اے خالد نجیب سہروردی اور سابق وزیر اجے سدھوترہ کر رہے ہیں۔

نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر، جموں، رتن لال گپتا نے کہا کہ ’’اب تک بات چیت کے دو دور خوشگوار ماحول میں ہو چکے ہیں اور آج تیسری ملاقات ہو رہی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں جماعتیں سیٹوں کی تقسیم کے لیے دوستانہ حل نکال لیں گی۔‘‘ نیشنل کانفرنس کے ایک رہنما نے کہا کہ بات چیت 90 اسمبلی حلقوں پر ہو رہی ہے۔ ’’بات چیت کا بنیادی نکتہ پارٹی اور امیدواروں کی جیت کی صلاحیت ہے۔ 90 میں سے، نیشنل کانفرنس اکثر سیٹوں پر مضبوط ہے۔ لہذا ہم کشمیر میں زیادہ تر سیٹیں لیں گے اور جموں کے علاقے میں سیٹیں شیئر کریں گے۔‘‘

کانگریس ذرائع کے مطابق کمیٹی نے اتحاد کی تشکیل کے لیے چند عوامل پیش کیے ہیں جن میں پارٹی کی نشست کی جیت کی صلاحیت، حالیہ پارلیمانی انتخابات، ڈی ڈی سی انتخابات اور 2014 کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کا ووٹر فیصد شامل ہیں۔ غلام احمد میر نے کہا کہ بات چیت خوشگوار انداز میں جاری ہے اور امید ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی اتحاد قائم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر کے عوام کے مفادات کے لیے دونوں جماعتوں کو ’کچھ لینے اور کچھ دینے‘ پر راضی ہونا پڑے گا تاکہ فرقہ وارانہ جماعتوں کو حکومت سے باہر رکھا جا سکے۔‘‘

ذرائع نے بتایا کہ کشمیر وادی میں کچھ سیٹوں پر دونوں جماعتوں کے درمیان تنازعہ ہے جہاں کانگریس دیوسر، ڈورو، شالٹنگ، اور سوپور سمیت چار سیٹوں کا مطالبہ کر رہی ہے، جبکہ نیشنل کانفرنس جموں میں کانگریس کو بڑی سیٹیں دینے کے لیے تیار ہے جہاں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کئی لیڈروں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

کانگریس کے نئے صدر طارق حمید قرہ سرینگر کے شالٹنگ سیٹ سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں، لیکن نیشنل کانفرنس اس سیٹ کو اپنی فہرست سے نکالنے پر آمادہ نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس نے کانگریس کو کشمیر میں ڈورو اور دیوسر کی سیٹیں دینے پر اتفاق کیا ہے۔ راجوری اور پونچھ میں، دونوں جماعتوں کے درمیان کچھ سیٹوں پر مسائل ہیں، جن میں سرنکوٹ شامل ہے جہاں کانگریس کے شاہنواز چودھری اور سابق کانگریس ایم ایل اے اکرم چودھری، جو پارلیمانی انتخابات کے دوران نیشنل کانفرنس میں شامل ہوئے تھے، مضبوط امیدوار ہیں۔ بانیہال میں کانگریس کے وقار رسول اور سجاد شاہین مضبوط امیدوار ہیں، لیکن 2014 میں یہ سیٹ وقار رسول نے جیتی تھی۔

تاہم نیشنل کانفرنس کے رتن لال گپتا نے کہا کہ کمیٹی نے تمام ’’پہلوؤں اور نشستوں‘‘ پر بات چیت کی ہے اور ایک یا دو دن میں اتحاد کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ناصر اسلم وانی نے کہا کہ سی پی آئی (ایم) کے رہنما ایم وائی تاریگامی بھی کولگام سیٹ پر اتحاد میں شامل ہیں۔ تاریگامی کولگام اسمبلی سیٹ سے تین مرتبہ الیکشن جیت چکے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ راہل گاندھی اور ملک ارجن کھرگے اپنے دورۂ کشمیر کے دوران نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ سے ملاقات کر کے اتحاد کو حتمی شکل دئے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی آج جموں کشمیر کا دورہ کریں گے - Kharge and Rahul JK VISIT

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.