ETV Bharat / jammu-and-kashmir

راہل گاندھی کا دورہ کشمیر اہمیت کا حامل: سریندر سنگھ چنئی - JK Assembly Polls - JK ASSEMBLY POLLS

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ پہلے مرحلے کے لئے 18 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اسی ضمن میں سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

راہل گاندھی کا دورہ کشمیر اہمیت کا حامل: سریندر سنگھ چنئی
راہل گاندھی کا دورہ کشمیر اہمیت کا حامل: سریندر سنگھ چنئی (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2024, 8:31 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر میں جہاں 18 ستمبر کو پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہونے والی ہے انتخابی مہم تیز ہو گئی ہے۔ ترال حلقہ انتخاب میں آج دن بھر انتخابی مہم زور و شور سے جاری رہی۔ اس دوران کانگریس این سی کے امیدوار سریندر سنگھ چنئی نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں سیکولر قوتوں کو اس وقت اکھٹا ہونے کی ضرورت ہے تاکہ بھاجپا کے منفی پروپیگنڈہ کو ہمیشہ کے لیے نیست و نابود کیا جائے۔

راہل گاندھی کا دورہ کشمیر اہمیت کا حامل: سریندر سنگھ چنئی (Etv bharat)

ان خیالات کا اظہار سریندر سنگھ چنئی نے آج ترال کے مختلف علاقوں گترو، ستورہ، لا لگام، نورپور ہ اور دیگر دیہات میں عوامی جلسو ں سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ این سی کانگریس اتحاد اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ جموں وکشمیر کے تشخص اور بھائی چارے کی قندیل کو زندہ و جاوید رکھا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ترال علاقے میں پچھلے تین دہائیوں سے پرآشوب حالات نے عوام کو پریشان کر دیا تھا تاہم اب عوام کو موقع ہے کہ وہ جمہوریت کے لیے گھروں سے نکلیں اور ووٹ ڈالیں تاکہ جمہوریت کی فضا قائم رکھی جا سکے۔

سریندر سنگھ چنئی نے بتایا کہ کانگریس رہنما و لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی چار ستمبر کو جنوبی کشمیر کے ڈورو علاقے کا دورہ کریں گے جس سے کانگریس اور نیشنل کانفرنس کا اتحاد مزید مضبوط ہوگا انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ترال کی جملہ ترقی کے لیے کوشاں رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.