ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ایم سی سی ایچ اسپتال اننت ناگ میں پہلی بارکولپوسکوپ مشین نصب کی گئی - MCCH HOSPITAL ANANTNAG

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 2, 2024, 1:33 PM IST

جموں وکشمیر کے ایم سی سی ایچ اسپتال اننت ناگ میں کولپوسکوپ مشین نصب کی گئی، یہ سروائیکل کینسر کی تشخیص کیلئے ضروری آلہ ہے۔ جی ایم سی اننت ناگ اسپتال کے احاطہ میں کشمیر ڈویژن کے کئی علاقے آتے ہیں جیسے شوپیاں کولگام کے ساتھ ساتھ جموں ڈویژن کے رامبن، ڈوڈہ اور کشتواڑ وغیرہ

ایم سی سی ایچ ہسپتال اننت ناگ میں پہلی بارکولپوسکوپ مشین نصب کی گئی
ایم سی سی ایچ ہسپتال اننت ناگ میں پہلی بارکولپوسکوپ مشین نصب کی گئی (ETV BHARAT)

اننت ناگ: ایم سی سی ایچ ہسپتال اننت ناگ میں خواتین کے صحت کی دیکھ بھال کے لیے ایک اہم پیش رفت میں،زچہ بچہ اسپتال اننت ناگ میں کولپوسکوپ مشین نصب کی گئی ہے۔ سروائیکل کینسر اسکریننگ کی تشخیص اور نگرانی کے لیے استعمال ہونے والے اس جدید آلہ سے مریضوں کی بر وقت تشخیص اب اسپتال میں ہی ہو جائے گی۔ پہلے تشخیص کیلئے دور جانا پڑتا تھا۔

پرنسپل جی ایم سی اننت ناگ پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ نجیب نے ایم سی ایچ ہسپتال کے فیکلٹی ممبران اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد احمد کی موجودگی میں کولپوسکوپ مشین کا افتتاح کیا۔انہوں نے اس جدید ترین آلات کے حصول پر شعبہ امراض نسواں کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ یہ جدید ترین آلات ہماری سروائیکل کینسر اسکریننگ کی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا۔ یہ ہمارے مریضوں کو بہترین ممکنہ دیکھ بھال فراہم کرنے کی ہماری جاری کوششوں میں ایک اہم قدم ہے۔ڈاکٹر سید نواز شعبہ امراض نسواں کے سربراہ نے اس تنصیب کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کولپوسکوپ درست اور تفصیلی امیجنگ فراہم کرکے مریضوں کےعلاج میں اہم کردار ادا کرے گا۔ جو سروائیکل کینسر کی جلد تشخیص اور علاج کے لیے بہت ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے طالب علم کی ریگنگ، تین سو سے زائد مرتبہ کرایا گیا اٹھک بیٹھک - MBBS Student Ragging

ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہسپتال کی تشخیصی اور علاج کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے میں اس آلے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ نئے میڈیکل کالجوں اور خاص طور پر جنوبی کشمیر میں اس طرح کا پہلا اعلیٰ درجے کا یہ کولپوسکوپ ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ جی ایم سی اننت ناگ اسپتال کشمیر ڈویژن کے اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں اور کولگام کے اضلاع کے ساتھ ساتھ جموں ڈویژن کے رامبن، ڈوڈہ اور کشتواڑ کے اضلاع میں 40 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی خدمت کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.