ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی کے پول نے آزادانہ اور منصفانه انتخابات کے انعقاد پر زور دیا - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Chief Electoral Officer Visit Ganderbal پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے چیف الیکٹورل آفیسر جموں و کشمیر پی کے پول نے گاندربل کا دورہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے انتخابات کی تیاریوں کو لے کر بات چیت کی۔

پی کے پول نے آزادانہ اور منصفانه انتخابات کے انعقاد پر زور دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 9, 2024, 1:46 PM IST

پی کے پول نے آزادانہ اور منصفانه انتخابات کے انعقاد پر زور دیا

گاندربل: سی ای او نے نوڈل افسروں اور اے آر اوز کی ایک میٹنگ کی صدارت کی اس میں ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر شیامیر نے ایک پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ انتخابی تیاریوں کی جامع منصوبہ بندی کی تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

سی ای او نے جاری انتخابی عمل کے اہم اجزاء کا تفصیلی جائزہ لیا جن میں ٹرانسپورٹ پلان، پولنگ عملے کی تربیت، میٹریل مینجمنٹ، اے ایم ایف، افرادی قوت ، ایس وی ای پی ، ایم سی سی میٹریل مینجمنٹ ، خصوصی پولنگ سٹیشنز، خصوصی پولنگ سٹیشنز کی صورتحال،میڈ یا مانیٹرنگ وغیرہ شامل ہیں۔ پولنگ اسٹیشنوں پر مناسب سہولیات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ہی ای او نے رائے دہندگان کے لیے آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے اپنے جمہوری حقوق کا استعمال کرنے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

سی ای او نے ہائیر سیکنڈری اسکولوں، کالجوں میں بوتھز کو فعال کرنے اور دیگر علاقوں میں سرگرمیوں کے انعقاد پر زور دیا جہاں گزشتہ انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ کم رہا۔ انہوں نے سویپ کے تحت اختراعی سرگرمیاں کرنے کی بھی تاکید کی تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہر اہل ووٹر کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا اختیار حاصل ہو۔

یہ بھی پڑھیں:سیاسی میدان میں جموں و کشمیر کے مقبول لیڈروں کو بھی ہار کا سامنا کب کرنا پڑا - Lok sabha Election 2024

نوڈل افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سی ای او نے انتخابی عمل کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے ای سی آئی کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے اور میڈیا کی مضبوط نگرانی کی اہمیت کو دہرایا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے انتخابی فرائض کی انجام دہی کے دوران مثالی عزم لگن اور خلوص کا مظاہرہ کریں اور آزادانہ، منصفانہ اور پر امن انتخابات کے انعقاد میں ان کے کلیدی کردار کو ادا کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.