ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوریا مندر مٹن میں شیو کی مقدس چھڑی کی آمد - harmony among Kashmiri Pandits - HARMONY AMONG KASHMIRI PANDITS

سوریا مندر مٹن میں شیو کی مقدس چھڑی کی آمد پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔ اس موقعے پر مقامی باشندوں کے درمیان زبردست جوش خروش پایا گیا۔

سوریا مندر مٹن میں بھگوان شیو کی مقدس چھڑی کی آمد
سوریا مندر مٹن میں بھگوان شیو کی مقدس چھڑی کی آمد (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 22, 2024, 1:20 PM IST

اننت ناگ: سوریا مندر مٹن میں شیو کی مقدس چھڑی کی آمد پر کشمیری پنڈتوں اور سکھوں کے ساتھ مقامی مسلمانوں نے بھی چھڑی مبارک کا استقبال کیا، جس سے اس تقریب کی اہمیت اور اتحاد کا خوبصورت مظاہرہ ہوا۔

ہیلتھ سروسز کشمیر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر بھی اس موقعے پر موجود تھے۔ چھڑی مبارک کے ساتھ سوریا مندر تشریف لے گئے۔ انہوں نے یاترا کے لیے کیے گئے تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ زائرین کے لیے مناسب سہولیات فراہم کی جائیں۔

اس تقریب کے دوران ومل کنڈ اور کمل کنڈ میں چھڑی مبارک کے مقدس اسنان کے بعد خصوصی پوجا کا اہتمام کیا گیا۔ اس پوجا میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شیو کے آشیرواد کے لیے دعائیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری پنڈتوں کا محبوب تہوار 'ہیرتھ' کی چار روزہ روایتی تقریبات کا آغاز

صدر مارتند تیرتھ ٹرسٹ، اشوک کمار سدھا نے اس یاترا کے کامیاب انعقاد کے لیے مقامی لوگوں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کے تعاون اور انتظامیہ کی کوششوں کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔ ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تقریبات سے بھائی چارہ اور امن کو فروغ ملتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.