شوپیان: ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی 7 مارچ کو وادی کشمیر کا دورہ کریں گے۔ دورے کے پیش نظر وادی بھر میں بی جے پی کی جانب سے میٹنگوں کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ پارٹی کے سبھی کارکنان اور لیڈران اس جلسے میں شرکت کریں۔
وہیں وزیر اعظم نریندر مودی کی وادی کشمیر میں آمد کے سلسلے میں جہاں وادی کشمیر میں تمام تر تیاریاں مکمل کی جارہی ہے، وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران و کارکنان جشن مناتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔
ضلع شوپیاں میں بھی آج بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے پی ایم نریندر مودی کی وادی کشمیر آمد کے سلسلے میں ایک ریلی نکالی گئی اور جشن منایا گیا۔ جس میں بی جے پی کے ضلع صدر شوپیان محمد یوسف بٹ، میڈیا انچارج شوپیان سجاد احمد گنائی اور پارٹی کے کئی کارکنان نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:
- نریندر مودی کشمیر میں متعدد تعمیراتی کاموں کا افتتاح کریں گے
- مودی کا دورہ کشمیر، سرینگر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات
اس دوران بی جے پی ورکروں نے منی اسکریٹریٹ ارہامہ شوپیان سے لیکر سوفانامن تک ایک ریلی نکالی۔ جس میں بی جے پی کارکن وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کرنے کے لیے جشن مناتے نظر آرہے تھے۔ وہیں انہوں نے بی جے پی زندہ آباد اور اب کی بار مودی سرکار کے نعرے بھی لگائے۔