ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر انتخابات: پرامن اور ہموار پولنگ کو یقینی بنائیں گے: ایس پی سوپور - Assembly Elections in JK - ASSEMBLY ELECTIONS IN JK

جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے دو مراحل 18 اور 25 ستمبر کو پرامن طریقے سے پورے ہوچکے ہیں۔ آخری اور تیسرا مرحلہ یکم اکتوبر کو ہوگا جبکہ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔

جموں و کشمیر انتخابات: پرامن اور ہموار پولنگ کو یقینی بنائیں گے: ایس پی سوپور
جموں و کشمیر انتخابات: پرامن اور ہموار پولنگ کو یقینی بنائیں گے: ایس پی سوپور (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 30, 2024, 7:13 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سوپور، دیویا دیو نے ہموار اور محفوظ پولنگ کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ اس بار ووٹروں کی بڑی تعداد کی توقع کر رہے ہیں۔ ایس پی نے کہا کہ پرامن اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے پورے علاقے میں سیکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔

انتخابی مہم میں عوام کی اعلیٰ سطح پر شرکت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دیویا نے کہا کہ مقامی آبادی پرجوش ہے، لوگ خوش ہیں، اور ہم نے انتخابی مہم کے دوران بڑے پیمانے پر ٹرن آؤٹ دیکھا ہے۔ یہ یہاں سوپور میں جشن کی طرح ہے"۔ اس دوران ضلع انتظامیہ بارہمولہ اور سوپور نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ تمام پولنگ بوتھوں کو مناسب طور پر محفوظ بنایا گیا ہے، یہ وعدہ کرتے ہوئے کہ نظم و نسق برقرار رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

ایس پی نے مزید کہا ہے کہ "ہم نے تمام پولنگ سٹیشنوں پر کافی حفاظتی انتظامات کیے ہیں اور ہموار پولنگ کو یقینی بنائیں گے۔"انہوں نے مزید پیشن گوئی کی کہ پچھلے سالوں کے مقابلے میں اس مرتبہ خطے میں ووٹروں کی تعداد زیادہ ہوگی"۔ ہمیں یقین ہے کہ اس بار فیصد نمایاں طور پر زیادہ ہوگا۔"عوام کے نام اپنے پیغام میں، ایس پی دیویا نے انتخابات کو "جمہوریت کا تہوار" قرار دیتے ہوئے شہریوں سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.