سرینگر:ڈلگیٹ سرینگر میں قائم امراض چھاتی کا اہسپتال جلد ہی جی بی پنتھ اہسپتال سونہ وار منتقل کیا جائے گا اور اس کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔عوام کو فراہم ہونی والی صحت سہولیات کے ساتھ کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے۔ ان باتوں کا اظہار صحت و طبی تعلیم کے سیکرٹری عابد رشید شاہ نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے تمام خدمات بہم رکھی جارہی ہیں، جبکہ بہتر اور معیاری صحت سہولیات کے لیے درکار تمام خدمات کو ہر ممکن خیال دستیاب کیا جارہا ہے۔
سید عابد رشید شاہ نے مزید کہا کہ ہر اہستال میں مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات بہم رکھنے کے لیے انتظامیہ کافی سنجیدہ اور اس کی خاطر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ایسے میں جموں وکشمیر یوٹی اعلی صحت خدمات کی فراہمی کے لیے کوئی کوتائی نہیں ہو گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کہیں بھی مریضوں کو کسی بھی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ نے پہلے ہی تمام اہم پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد سی ڈی اہسپتال کو جی بی پنتھ اہسپتال میں منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔وہیں سی ڈی اہسپتال کو متعدی امراض کے اہسپتال کے طور پر استعمال کیا جائے گا اور اگر ضرورت پڑی تو اسے منشیات کی لت سے نجات کے مرکز کے لیے بھی رکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:
- سی ڈی ہسپتال ڈلگیٹ کو جی بی پنتھ ہسپتال میں منتقل کرنے کا فیصلہ
- سی ڈی اہسپتال کو جی بی پنتھ منتقل کرنے کی منظوری
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس جی بی پنتھ اہسپتال سے شعبہ اطفال کو بمنہ میں بنائے گئے 500 بستروں والے چلڈرن اہستپال میں منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس امراض چھاتی اہسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نے کہا تھا کہ ہسپتال کو آئندہ دو ہفتوں کے دوران جی بی پنتھ ہسپتال سونہ وار منتقل کیا جائے گا۔ تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود صرف اس حوالے سے بیان بازی کی جارہی ہے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے سال 2022 کے اکتوبر میں سی ڈی اہسپتال کو جی بی پنتھ منتقل کرنے کی منظوری دی تھی