ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈوڈہ انکاؤنٹر میں ہلاکتوں کا خدشہ، 5 فوجی جوان زخمی - Doda Encounter - DODA ENCOUNTER

ڈوڈہ کے ڈیسا فاریسٹ علاقہ میں عسکریت پسندوں کے ساتھ ہوے تصادم میں فوج کے پانچ جوان زخمی ہوے ہیں۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ڈوڈہ انکاؤنٹر میں ہلاکتوں کا خدشہ، 5 فوجی جوان زخمی
ڈوڈہ انکاؤنٹر میں ہلاکتوں کا خدشہ، 5 فوجی جوان زخمی (Grab Image (ANI Video))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 16, 2024, 6:51 AM IST

جموں: پیر کی شام ضلع ڈوڈہ کے ڈیسا فاریسٹ ایریا میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم کے دوران ہندوستانی فوج کے پانچ جوان زخمی ہوگئے۔

جموں اور کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں پیر کی شام ایک انکاؤنٹر شروع ہوا، جس میں عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر سمیت 5 فوجی اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس نے پیر کو بتایا کہ گولی باری ڈیسا کے جنگلاتی علاقے میں شروع ہوئی۔ ابتدائی طور پر فائرنگ کے تبادلے کی اطلاع ملی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔

تصادم اس وقت شروع ہوا جب عسکریت پسندوں کی جانب سے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں فوج کے جوان زخمی ہوگئے، زخمی فوجی جوانوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمی جوانوں کو آرمی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

وائٹ نائٹ کور کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ہندوستانی فوج نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے جانکاری دی ہے کہ، مخصوص انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر، ہندوستانی فوج اور جموں کشمیر پولیس کی طرف سے ڈوڈہ کے شمالی علاقے میں ایک مشترکہ آپریشن جاری تھا اور عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم رات تقریباً نو بجے شروع ہوا جس میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ابتدائی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے بہادرزخمی ہوئے ہیں۔" اس میں مزید کہا گیا ہے کہ، علاقے میں اضافی دستے بھیجے گئے ہیں۔ تصادم جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.