ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وزیر داخلہ کے ایک مبینہ ترمیم شدہ ویڈیو کے متعلق سوشل میڈیا صارف کے خلاف کیس درج - Doctored Video Of Amit Shah - DOCTORED VIDEO OF AMIT SHAH

جموں و کشمیر پولیس نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی مبینہ ترمیم شدہ ویڈیو کے حوالے سے قانونی کارروائی شروع کی ہے۔ بی جے پی ترجمان جموں و کشمیر الطاف ٹھاکر نے اس حوالے سے سوشل میڈیا صارف کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

Etv Bharatcase-registered-against-social-media-user-over-an-alleged-edited-video-of-the-home-minister
وزیر داخلہ کے ایک مبینہ ترمیم شدہ ویڈیو کے متعلق سوشل میڈیا صارف کے خلاف کیس درج
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 30, 2024, 8:58 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر پولیس نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ایک مبینہ ترمیم شدہ ویڈیو کے حوالے سے ایک کیس درج کیا ہے۔دراصل یہ شکایت بی جے پی لیڈر الطاف ٹھاکر نے وزیر داخلہ کا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ایک سوشل میڈیا صارف کے خلاف درج کی تھی۔
اطلاعات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر لیڈر الطاف ٹھاکر نے وزیر داخلہ امت شاہ کے ایک مبینہ ایڈٹ شدہ ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے پر سوشل میڈیا صارف کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

الطاف ٹھاکر نے شکایت میں لکھا:’الیاس میر ماگامی کے نام سے ایک شرپسند شخص نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا ایک ڈب شدہ اور فرضی ویڈیو اپ لوڈ کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی سرکار جموں وکشمیر میں ایس سی اور ایس ٹی ذمروں سے تعلق رکھنے والے کنبوں کی ریزرویشن منسوخ کرنے جارہی ہے جو سراسر بے بنیاد اور حقیقت سے کوسوں دور ہے۔‘
بی جے پی لیڈر نے پولیس سے درخواست کی کہ مذکورہ شخص کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لا کر اس سے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے،کیونکہ اس عمل سے جموں وکشمیر کی ایس سی اور ایس ٹی برادری کی ناراضگی اور احتجاج کا امکان ہے۔
بی جے پی لیڈر کی شکایت کے بعد ماگام پولیس نے اس ضمن میں 505(2),171Gکے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں: امیت شاہ کے 'ڈاکٹرڈ' ویڈیو پر ایف آئی آر درج، پولس اصل تخلیق کار کا سراغ لگا رہی ہے

ایف آئی آر کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مرکزی وزیر داخلہ کے حوالے سے ایک جعلی ویڈیو اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد گمراہ کن معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ معاشرے کے مختلف طبقوں کے درمیان انتشار کو ہوادی جا سکے۔
معلوم ہوا ہے کہ سب انسپکٹر کو اس کیس کی تحقیقات کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.