ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد - بڈگام میں ممنوعہ مادہ برآمد

Budgam Police Arrested Drug Peddler بڈگام پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوع مادہ بھی برآمد کیا ہے۔

بڈگام میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 3:37 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بڈگام پولیس منشیات کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے اس بدعت کو معاشرے سے ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں بڈگام پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے (کنٹرا بینڈ/سائیکو ٹراپک) ممنوع مادہ بھی برآمد کیا ہے۔ بڈگام پولیس نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ سندر آباد ناربل میں معمول کے ناکے کی چیکنگ کے دوران پولس چوکی ناربل کی خصوصی پولس پارٹی نے ایک شخص کو روکنے کا اشارہ کیا، جس نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے مزکورہ شخص کا تعاقب کرتے ہوئے اسے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ پکڑ لیا۔

پولیس کو اس شخص کی زاتی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے نیم پسا ہوا چرس جیسا مادہ (تقریباً 940 گرام وزنی) اور سپاسمو پراکسیون پلس کی 80 گولیاں برآمد ہوئیں۔ بڈگام پولیس نے اس منشیات فروش کی شناخت جہانگیر احمد شیخ ولد عبدالرشید شیخ ساکن سوزیٹھ گوری پورہ کے طور پر بتائی ہے۔ جس کے بعد اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا اور اس ضمن میں پولیس سٹیشن ماگام میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 07/2024 درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بات واضح رہے کہ رواں سال کے پہلے ہی مہینے میں یہ اس طرح کی دوسری کاروائی ہے۔ بڈگام پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان نصراللہ پورہ کے دو بھائیوں کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.