ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دریائے جہلم سے چار روز بعد لاش بازیاب - Drowned Youth body Retrieved

آسام کے رہنے والے ایک کمسن لڑکے کی لاش کو چار روز بعد دریائے جہلم سے بازیاب کر لیا گیا۔

دریائے جہلم سے چار روز بعد لاش بازیاب
دریائے جہلم سے چار روز بعد لاش بازیاب (ETV Bha)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 17, 2024, 6:28 PM IST

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے دونی پورہ، بجبہاڑہ علاقہ میں ہفتہ کے روز غرقاب ہوئے ایک غیر مقامی نوجوان کی لاش دریائے جہلم سے بازیاب کی گئی۔ بازیاب کیے گئے نوجوان کی شناخت ٹیپو ماری، آسام کے رہنے والے چودہ سالہ مُنیب الاسلام ولد بابو علی کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ نوجوان 13 اگست کو دونی پورہ، سنگم کے مقام پر دریائے جہلم میں اس وقت غرقاب ہوا تھا جب نہانے کے دوران اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ دریا کے گہرے پانی میں ڈوب گیا۔

نوجوان کے غرقاب ہونے کے فورا بعد ہی اننت ناگ پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی مشترکہ ٹیم نے ریسکیو آپریشن شروع کیا تھا، اور کڑی مشقت کے بعد ہفتہ کے روز ریسکیو ٹیم لاش کو بازیاب کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے لاش کو طبی اور قانونی لوازمات کے لئے مردہ خانہ روانہ کر دیا ہے، اور لوازمات کی تکمیل کے بعد نوجوان کی میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دریائے جہلم سمیت دیگر ندی نالوں میں حادثاتی طور گرنے سے ہر سال درجنوں افراد کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ رواں برس اپریل میں سرینگر کے مضافاتی علاقہ گنڈبل میں ایک کشتی الٹ جانے سے درجن کے قریب افراد کی موت واقع ہو گئی تھی جن میں چار بچے بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ کے سوپور ربن کے نالہ پہرو میں نوجوان غرقاب - Youth Drown in River

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.