ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اڑی میں بلاک دیوس کا اہتمام - Block Divas at uri

بارہمولہ کے ڈپٹی کمشنر مینگا شیرپا نے سرحد سے متصل گاوں اڑی کے سلام آباد کا دورہ کیا اور وہاں منعقدہ بلاک دیوس میں شرکت کی۔انہپوں نے مقامی باشندوں کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

اڑی میں بلاک دیوس کا اہتمام
اڑی میں بلاک دیوس کا اہتمام (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 24, 2024, 5:50 PM IST

بارہمولہ :بلاک دیوس میں اڑی کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ جاوید احمد،بارہمولہ کے چیف ایجوکیشن آفیسر شبیر احمد خان، ضلع کے دیگر افسران، عوامی نمائندوں،سرحدی گاؤں سلام آباد اور دیگر ملحقہ دیہات کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اڑی میں بلاک دیوس کا اہتمام (etv bharat)

بلاک دیوس میں کمیونٹی کے اراکین اور ان کے نمائندوں نے شکایات اور مطالبات کو ڈی سی بارہمولہ کے سامنے رکھا۔جن میں سرحدی گاؤں صورہ کے قریب ڈسپنسری کی تعمیر اور گاؤں سے سڑک کے رابطے کی اپ مرمت ، بسگراں میں سرکاری اسکول کی عمارت کی تزئین و آرائش، غیر میٹر والے علاقوں میں بجلی کے بلوں میں اضافہ، ٹریپنگ وغیرہ شامل تھے۔

ڈی سی بارہمولہ مینگا شیرپا نے بلاک دیواس پروگرام کے دوران اٹھائے گئے تمام سوالات کا انفرادی طور پر جواب دیا اور متعلقہ محکموں کے سربراہان کو شکایات اور مطالبات کے فوری ازالے کے لیے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔مزید برآں منگا شیرپا نے بلاک دیواس کے دوران مختلف محکموں کے سپانسر کردہ سمارٹ ٹیبلٹس، سرٹیفکیٹس اور منظوری کے خطوط مستحق مستفید ہونے والوں میں تقسیم کئے۔

یہ بھی پڑھیں:پلوامہ کے پانپور میں انتظامیہ کی جانب سے بلاک دیوس کا انعقاد

ایس ڈی ایم اڑی، جاوید احمد نے تمام لوگوں اور نمائندوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پروگرام میں شرکت کرکے ان کے مسائل کو اجاگر کیا اور انہیں انتظامیہ کے نوٹس میں لایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.