سرینگر: سرینگر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران جموں وکشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکرٹری سنیل شرما نے کہا کہ ہم نے تین ٹمیں تشکیل دی ہیں جو کہ تینوں صوبوں کے لوگوں تک پہنچیں گی۔ ایسے میں بی جے پی رہنما لوگوں کے گھروں کی دہلیز پر پہنچ کر ان کی رائے و حمایت حاصل کریں گے جس کی بنا پر بی جے کا منشور تیار کیا جائے گا۔
اس دوران سسنیل شرما نے مزید کہا کہ جب بھی جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا اعلان ہوگا۔ بی جے پی انتخابات کے لیے بالکل تیار ہے۔ہم نےزمینی سطح پر تیاری مکمل کرلی ہے۔
پریس کانفرنس میں بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا کہ اس مشق کا بنیادی مقصد عوام کی خواہش اور توقعات پر مبنی عوام کے حق میں انتخابی منشور مرتب دینا ہے۔ انہوں نے کیا کہ پارٹی زمینی رپورٹ تیار کرے گی۔ اسے 15 اگست تک دلی میں اعلی قیادت تک پہنچائے گی۔ ایسے میں بی جے پی کا منشور عوامی امنگوں کو خیال رکھے گی جبکہ عوامی مسائل کے حل کی بھی عکاسی کریں گی۔
یہ بھی پٖڑھیں:بی جے پی نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی منشور کمیٹی کا اعلان کر دیا
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن جموں وکشمیر کے دور روزہ دورے پر ہے اور وہ تمام متعلق سے اسمبلی انتخابات کے حوالے تمام متعقلین سے رائے طلب کر رہے ہیں۔