ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی میں بی جے پی کارکنان و لیڈران کا اہم اجلاس - مرکز کے زیر انتظام یوٹی

BJP Leaders Held Meeting in Mandi: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں بس اسٹینڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر لیڈر شہزاد احمد خان کی زیر صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا‌۔ منعقدہ اجلاس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے "کو-کنوینر" پہاڑی کلچرل اینڈ ویلفیئر سیل یو ٹی جموں و کشمیر لالا منظور احمد لون بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

منڈی میں بی جے پی کے کارکنان و لیڈران کی جانب سے اہم اجلاس منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 12:14 PM IST

منڈی میں بی جے پی کارکنان و لیڈران کا اہم اجلاس

منڈی:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پونچھ کی تحصیل منڈی میں واقع بس اسٹینڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر لیڈر شہزاد احمد خان کی زیر صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا‌۔ اس موقعے پر پارٹی کے دیگر ورکران سمیت منڈی تحصیل کے معززین و دیگر لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شمولیت اختیار کی۔ غور طلب ہے کہ دوران اجلاس سرکار کی جانب سے چلائی جا رہی رہی مختلف عوامی فلاحی اسکیموں کو عوام میں متعارف کرایا گیا۔

جب کہ اس کے علاوہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ یوٹی جموں و کشمیر میں گزشتہ نو برسوں میں ہوئے ترقیاتی کاموں اور بلخصوص پہاڑی طبقہ سے وابسطہ لوگوں کے لیے شیڈول ٹرائب درجہ سے متعلق اہم گفت و شنید ہوئی۔ اس حوالے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے "کو-کنوینر" پہاڑی کلچرل اینڈ ویلفیئر سیل یو ٹی جموں و کشمیر لالا منظور احمد لون, شہزاد احمد خان، شمیم احمد تانترے نے اپنے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے ساتھ ساتھ یو ٹی جموں و کشمیر میں وزیر اعظم ہند کے دور اقتدار میں جو ترقی ہوئی ہے وہ قابل ستائش ہے۔

اس میں ہر جانب سڑکوں کے جال، پانچ لاکھ تک کا گولڈن کارڈ, پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم کے تحت غریب لوگوں کے لیے آشیانے، جل جیون مشن اسکیم کے تحت ہر گھر نل اور ہر گھر جل پہنچایا جا رہا ہے۔ مقررین نے وزیر اعظم ہند کے دور اقتدار میں ہوئے ترقیاتی کاموں کی سرہانہ کرتے ہوئے پارٹی کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے بی جے پی نے حکمت عملی تشکیل دی: رویندر رینا

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہند کا یہ نعرہ ہے کہ "سب کا ساتھ, سب کا وقاص, سب کا وشواس, اسی نعرے کے ساتھ ہم عوام کے لیے کام کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک جانب جہاں گجر طبقہ سے وابستہ لوگوں کو سیاسی ریزرویشن, شیڈول ٹرائب کا درجہ اور جنگلات کے حقوق دیے جا چکے ہیں۔ تاہم اب پہاڑی طبقہ سے وابستہ لوگوں کے حقوق کو بھی دینے کے لیے پارٹی کی جانب سے اقدام اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کا یہی مطالبہ ہے کہ اگر بھارتی جنتا پارٹی پہاڑی طبقہ سے وابستہ لوگوں کو ان کا حق دینے میں کامیاب ہو گئی تو آنے والے وقت میں یو ٹی جموں و کشمیر میں بھارتی جنتا پارٹی کی ہی سرکار ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.