ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جتیندر سنگھ نے کیا رام بن میں عوامی ریلی سے خطاب - Jitendera Singh Public Rally - JITENDERA SINGH PUBLIC RALLY

MP Dr Jitendera Singh Addressed Public Rally in Ramban ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پہاڑی ضلع رام بن میں منعقدہ ایک ریلی کے دوران عوام سے بڑھ چڑھ کر انتخابات میں شرکت کرکے بی جے پی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

جتیندر سنگھ نے کیا رام بن میں عوامی ریلی سے خطاب

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 26, 2024, 5:36 PM IST

جتیندر سنگھ نے کیا رام بن میں عوامی ریلی سے خطاب

رام بن (جموں کشمیر) : وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت اور ادھمپور - کٹھوعہ پارلیمانی نشست کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار ڈاکٹر جتیندر سنگھ انتخابی مہم کے تحت ضلع رام بن پہنچے اور ایک ایلی سے خطاب کیا۔ رام بن میں بی جے پی کارکنان و لیڈران نے سنگھ کا والہانہ استقبال کیا۔ ڈاک بنگلوو رام بن میں منعقد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بی جے پی دور حکومت کے کارنامے لوگوں کو سنائے اور نریندر مودی کی ستائش کی۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے دعویٰ کیا: ’’سال 2014 میں جب مودی جی نے اقتدار سنبھالا تو پورا ملک مایوسی کے سائے میں ڈوبا ہوا تھا اور ایک عام شہری مایوسی کا شکار ہو چکا تھا، تاہم پچھلے دس برس کے دوران مودی جی کی قیادت میں ملک نے کافی ترقی کی ہے۔‘‘ انہوں نے مرکز میں مودی حکومت کی حصولیابی کا ذکر کرتے ہوئے مرد و خواتین سے گزراش کی کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں وہ بی جے پی کی حکومت کو لگاتار تیسری مرتبہ اقتدار میں لانے کیلئے انیس اپریل کو ہونے والی ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر بھارتیہ جنتا پارٹی کو ووٹ دے دینے کی اپیل کی اور مرکز میں وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو تیسری بار اقتدار میں لانے میں اپنا تعاون دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

ریلی کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ رام بن کا ضلع جو حادثات، ٹریفک جام کے لئے جانی جاتی تھی تاہم مودی حکومت نے اسپیشل پیکیج کے تحت رام بن میں شاہراہ کی کشادگی انجام دی اور یہاں فلائی اوور تعمیر کرائے۔ سنگھ نے اپوزیشن سیاسی جماعتوں کو ہدت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گزشتہ حکومتوں نے نفرت کی سیاست انجام دیکر علاقے کو ترقی کی دور رکھا تاہم گزشتہ دس برس میں ضلع رام بن میں ہائے وے سمیت ترقی کی نئے باب رقم ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دس برس میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی دولت میں کتنا اضافہ ہوا - Dr Jitendra Singh

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.