ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی کشمیر میں کسی پارٹی سے اتحاد نہ کر کے آزاد امیدواروں کی حمایت کرے گی: رینہ - JK Assembly Elections - JK ASSEMBLY ELECTIONS

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا اعلان ہوتے ہی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، سیاسی رہنماؤں کی جانب سے حکومت بنانے کے دعووں سے لے کر اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کا سلسلہ بھی تیز ہو گیا ہے۔

بی جے پی جموں کشمیر صدر، رویندر رینہ
رویندر رینہ، بی جے پی (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 19, 2024, 1:16 PM IST

جموں: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے جموں کشمیر میں ’’اپنے دم پر‘‘ حکومت قائم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے جموں صوبے میں کسی بھی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہ کرنے جب کہ کشمیر میں آزاد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ جموں کشمیر میں 18 ستمبر سے تین مراحل میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے اور یکم اکتوبر کو آخری مرحلہ کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے۔

بی جے پی جموں کشمیر صدر، رویندر رینہ (ای ٹی وی بھارت)

رینہ نے جموں میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حتمی اعلان کے لیے الیکشن کمیشن کے شکر گزار ہیں۔ ہم انتخابات کے اعلان کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے کیونکہ بی جے پی، اسمبلی انتخابات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ہم جموں و کشمیر کی بیشتر اسمبلی نشستوں پر مقابلہ کریں گے۔

’’تاہم، کچھ اسمبلی نشستوں پر ہمارا، کچھ آزاد امیدواروں کے ساتھ اتحاد ہو سکتا ہے۔ ہم بیشتر نشستوں پر اپنے بل بوتے پر مقابلہ کریں گے اور ہمیں یقین ہے کہ جس طرح ہم نے پارلیمانی انتخابات میں جیت حاصل کی، اسی طرح ہم اسمبلی انتخابات میں بھی ریکارڈ فتح حاصل کریں گے۔‘‘ بی جے پی رہنما نے مزید کہا کہ کشمیر وادی میں 8 سے 10 آزاد امیدواروں کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاکہ انتخابات میں مشترکہ طور پر حصہ لیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور جلد ہی امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کرے گی۔ رینہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کا کسی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی انتخابی اتحاد نہیں ہوگا۔ رینہ نے بی جے پی کے ’’مشن 50 پلس‘‘ کو دہراتے ہوئے کہا کہ انہیں اس ہدف تک پہنچنے کا پورا یقین ہے۔ انہوں نے اپنے اعتماد کی وجہ گزشتہ 10 برسوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں امن، خوشحالی اور ترقی کو قرار دیا۔ رینہ نے کہا کہ پارٹی جلد ہی ایک وژن دستاویز بھی جاری کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں سیاسی رہنماوں کا پارٹیاں بدلنے کا سلسلہ شروع، غلام نبی آزاد نے کانگریس میں واپسی کو کیا مسترد - Assembly Elections in JK

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.