ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی نے جموں و کشمیر کی شناخت ختم کر دی: کنیہا کمار - JK Assembly election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2024, 7:17 PM IST

انڈین نیشنل کانگریس اور نیشنل کانفرنس کی جانب سے ترال میں سریندر سنگھ چنئ کی حمایت میں ایک بڑا چناوی جلسہ منعقد کیا گیا۔ جس میں کانگریس کے بڑے لیڈران نے شرکت کی۔

JK ASSEMBLY ELECTION 2024
بی جے پی نے جموں و کشمیر کی شناخت ختم کر دی: کنیہا کمار (Etv Bharat)

ترال: انڈین نیشنل کانگریس اور نیشنل کانفرنس کی جانب سے ترال میں سریندر سنگھ چنئ کی حمایت میں ایک بڑا چناوی جلسہ منعقد کیا گیا۔ جس میں کانگریس کے آل انڈیا جنرل سیکرٹری جی اے میر، کنیہا کمار، بی وی شری نواس، سابق ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی، این سی ماینارٹی کے جگدیش سنگھ آزاد اور نامزد امیدوار سریندر سنگھ چنئ کے علاوہ دیگر لیڈران موجود تھے۔

بی جے پی نے جموں و کشمیر کی شناخت ختم کر دی: کنیہا کمار (Video: Etv bharat)

اس موقع پر لیڈروں نے اپنے خطاب میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد کے مشترکہ امیدوار سریندر سنگھ چنئ کو کامیاب کرنے کی اپیل کی۔ کہا کہ مودی حکومت نے جموں وکشمیر کو ایک ریاست سے ہٹا کر یو ٹی میں تبدیل کرکے جو غلطی کی ہے لوگ اس کو بخشیں گے نہیں۔ پی ڈی پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی نے جموں وکشمیر میں بھاجپا کو راہ ہموار کرنے میں معاونت کی۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کنیہا کمار نے بتایا کہ مودی حکومت نے کشمیر میں قبرستان کی خاموشی قائم کی ہے اور عوام کے مدوں کے بدلے وزیر اعظم مودی یہاں آکر عوام کا دھیان بھٹکانے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں۔ لیکن حقیقت یہی ہے کہ عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے اور یہاں بے روزگار ی کو دور کرنے کے علاوہ دیگر معاملات کی جانب توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمر عبداللہ نے چیلنج قبول کر لیا، انجینئر رشید کے ساتھ تہاڑ جیل جانے کے لیے تیار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.