ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عمر عبدللہ وسطی کشمیر سے شمالی کشمیر کیوں پہنچے: الطاف ٹھاکر - Lok Sabha Polls

بی جے پی جموں و کشمیر ترجمان الطاف ٹھاکر نے دعوی کیا کہ 4 جون کے بعد نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کا نام ونشان نظر نہیں آئے گا، کیونکہ مودی کی مقبولیت سے یہاں کی پارٹیوں میں کھلبلی مچی ہے۔

bjp-criticised-omar-abdullah-for-contesting-ls-polls-from-north-kashmir
الطاف ٹھاکر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 14, 2024, 4:49 PM IST

عمر عبدللہ وسطی کشمیر سے شمالی کشمیر کیوں پہنچے: الطاف ٹھاکر

ترال ( پلوامہ): بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے دعوی کیا ہے کہ ان کی پارٹی 4 سو سے زائد سیٹیں حاصل کر کے تاریخ رقم کرے گی۔ موصوف آج سیموہ ترال میں بیساکھی کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا کے ساتھ بات کر رہے تھے۔ بی جے پی جموں و کشمیر ترجمان الطاف ٹھاکر نے دعوی کیا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد پی ڈی پی اور این سی کا نام ونشان نظر نہیں آئے گا، کیونکہ مودی کی مقبولیت سے یہاں کی پارٹیوں میں کھلبلی مچی ہے اور وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہے وہ کیا کریں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی پہلے ہی ختم ہوچکی ہے اور این سی نے پہلے ہی اس کو این جی او قرار دے دیا ہے، جبکہ پی اے جی ڈے پہلے ہی زمین بوس ہو چکی ہے اور اب این سی کے عمر عبدللہ محفوظ راہداری ڈھونڈتے ہوئے وسطی کشمیر سے شمالی کشمیر پہنچ گئے ہیں اور چار جون کے بعد تو وہ پار والے کشمیر میں جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: لوک سبھا انتخابات:عمر عبداللہ بارہمولہ، آغا سید روح اللہ سرینگر سے نیشنل کانفرنس کے امید وار نامزد

یاد رہے کہ اس بار نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ شمالی کشمیر یعنی بارہمولہ کپواڑہ لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.