شوپیاں: لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں سیاسی پارٹیوں نے سیاسی سرگرمیاں تیز کی ہے۔ضلع شوپیاں کے ٹاؤن ہال میں منگل کے روز بی جے پی نے ایک پرواگرام منعقد کیا، جس میں پارٹی کے ضلع صدر محمد یوسف بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس دوران بی جے پی کے سینئر لیڈروں نے پروگرام میں موجود لوگوں سے خطاب کیا اور پردھان منتری نریندر مودی کی حکومت کی طرف سے چلائی جارہی کئی اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔
اس موقع پر ایک سو سے زائد لوگوں نے بی جے پی کے ضلع صدر شوپیاں محمد یوسف بٹ ، میڈیا انچارج شوپیاں سجاد احمد گنائی اور دیگر پارٹی کارکنان کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
مزید پڑھیں: لوک سبھا انتخابات میں لوگ نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی کو مسترد کریں گے :رویندر رینا
پارٹی کنونشن کے دوران محمد یوسف بٹ نے بتایا کہ گزشتہ روز اپنی پارٹی کے ڈی ڈی سی ممبر اور نوجوانوں کی پارٹی میں شمولیت اس بات کا اشارہ ہے کہ نوجوان ترقی اور خوشحالی کے لیے سیاست میں شامل ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آنے والے انتخابات میں جموں و کشمیر سے بی جے پی پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔