ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر کی لوک سبھا سیٹوں پر بی جے پی کے حمایت یافتہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں: رفیق وانی - Lok sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 22, 2024, 3:41 PM IST

بی جے پی نے کشمیر کے تین لوک سبھا سیٹوں پر امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ صدر رویندر رینا نے سنیچر کے روز کہا کہ چناؤی حکمت عملی کے تحت ہی پارٹی ہائی کمان نے امیدوار نہ اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
کشمیر کے لوک سبھا سیٹوں پر بی جے پی کے حمایت یافتہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں: رفیق وانی

اننت ناگ: بھارتیہ جنتا پارٹی نے کشمیر کی تین پارلیمانی نشستوں سے اپنے امیدواروں کو کھڑا نہیں کیا ہے۔ ان باتوں کی جانکاری کشمیر میں بی جے پی کے معاون انچارج محمد رفیق وانی نے اننت ناگ کے کھنہ بل میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دی۔

وانی نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے کسی بھی رہنما کو انتخابات میں حصہ کی اجازت نہیں دی گئی، جو پارٹی کے نیشنل الیکشن کمیٹی نے پہلے ہی فیصلہ لیا تھا۔ انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ پارٹی کارکنوں کو پہلے ہی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ انتخابات میں کس امیدوار کی حمایت کریں اور کس کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیت کے بعد سارے نمائندے سامنے آ جائیں گے۔

محمد رفیق وانی نے کہا کہ پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے اپنے دورِ اقتدار میں لوگوں پر ظلم و ستم کیا گیا تھا۔ فی الوقت جموں کشمیر میں بی جے پی کا جھنڈا بلند ہے، کیونکہ پی ایم مودی نے جموں وکشمیر کے لوگوں کو ستر سال کے ظلم سے آزادی دلائی۔ ان کے مطابق نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس نے اپنے دور اقتدار میں لوگوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے اور ان کا استحصال کیا۔

مزید پڑھیں: جنوبی کشمیر کی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی دستبردار، میدان نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کیلئے کھلا چھوڑا
انہوں نے مزید بتایا کہ بی جے پی حمایت والے نمائندے اس بار کشمیر کی ساری پارلیمانی نشستوں پر کامیابی حاصل کریں گے اور اس بار کشمیر میں بھی کنول کا پھول کھلے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.