پلوامہ: بی جے پی کے ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے مقامی باشندوں کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل متعلقہ محکموں کے سامنے اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے علاقے میں زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے فوری اور مؤثر حل کے لیے وکالت کرنے کا وعدہ کیا۔
علاقے کے دورے کے بعد بی جے پی کے ضلع صدر لطیف بٹ نے کہا کہ پارٹی بنیادی سطح کے مسائل کو حل کرنے اور مقامی رہائشیوں کی آوازوں کو سننے اور ان پر عمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہماری حکومت سنجیدہ ہے۔
بی جے پی کے ضلع صدر مقامی باشندوں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام تر مساٸیل کو ترجیحی بنیادوں کےساتھ حل کرانے کی وہ پوری کوشش کریں گے۔ہماری حکومت وعدہ کرتی ہے تو اسے نبھانے کی ہرممکن کوشش کرتی ہے۔پلوامہ میں بھی ایسا ہی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:بجٹ کے کسی ورق پر عام لوگوں کے لیے کوئی راحت نہیں: تاریگامی
لطیف بٹ نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد ہی یہی تھا کہ وہ لوگوں کے مطلبات سنے اور انہیں حل کرانے میں اپنا کردر ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ ان کے علاقے میں لوگوں کے ساٸیل کا ازالہ کرانا۔ ان کی ذمہ داری ہے اور وہ اپنی زمہ داری کو بہترین ڈھنگ سے انجام دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔