ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کوکرناگ میں مشاعرے کا اہتمام - Maraaz Adbee Sangam

بزم ادب برنگ نے جنوبی کشمیر کی معروف ادبی تنظیم مراز ادبی سنگم کے اشتراک سے جنوبی ضلع اننت ناگ کے مشہور سیاحتی مقام کوکرناگ میں ایک مشاعرے کا اہتمام کیا۔

کوکرناگ میں مشاعرے کا اہتمام
کوکرناگ میں مشاعرے کا اہتمام (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 22, 2024, 5:18 PM IST

کوکرناگ میں مشاعرے کا اہتمام (etv bharat)

اننت ناگ:بزم ادب برنگ نے جنوبی کشمیر کی معروف ادبی تنظیم مراز ادبی سنگم کے اشتراک سے جنوبی ضلع اننت ناگ کے مشہور سیاحتی مقام کوکرناگ میں ایک مشاعرے کا اہتمام کیا۔ مشاعرے میں مراز ادبی سنگم کے صدر علی شیدا نے شرکت کی۔ تنظیم کے نائب صدر ڈاکٹر محمد شفیع ایاز کے ساتھ ساتھ اظہار مبشر٬ یوسف جہانگیر، رشید صدیقی، غلام محمد لالو، ریاض انزنو، مظفر حسین دلبر سمیت دیگر کئی شعراء نے شرکت کی۔ اس موقع پر شعراء نے وادی کے مشہور و معروف شاعر رسول میر اور محمود گامی کی سوانح حیات پر مفصل روشنی ڈالی جب کہ شعراء کی جانب سے دونوں شاعروں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس دوران تقریب کی صدارت کرتے ہوئے مراز ادبی سنگم کے صدر علی شیدا نے کہا کہ ادبی لحاظ سے علاقہ برنگ بہت ہی زرخیز ہے بزم ادب برنگ کی طرف سے منعقد کی گئی اس تقریب کی بدولت کئی بہترین نوجوان قلمکار دریافت ہوئے ہیں۔ اس کے لیے صدر نے منتظمین کو مبارکباد پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تقاریب کا انعقاد کرنا دور حاضر میں بہت ہی مشکل ہے مگر یہ وقت اہم کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ مراز ادبی سنگم جنوبی کشمیر کی سب سے بڑی ادبی تنظیم ہے، جس میں کئی نامور ادیب٬ شاعر شامل ہیں۔ مذکورہ تنظیم اردو زبان میں ادبی سرگرمیوں کے علاوہ کشمیری زبان کے تحفظ اور اس کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اس طرح کی محفلوں کے ذریعے مراز ادبی سنگم نے نہ صرف ادبی ورثے کو زندہ رکھا ہے بلکہ نئی نسل کو بھی اس سے روشناس کرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجبہاڑہ میں حسینی مشاعرہ منعقد

اس موقع پر ادبی تنظیم کے دیرینہ ممبر پروفیسر نثار ندیم نے کہا کہ وادئے کشمیر نہ صرف خوبصورتی سے مالامال ہے بلکہ قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ یہاں کی سر زمین سے کئی نامور شعراء اور ادیب پیدا ہوئے ہیں٬ یہی وجہ ہے کہ یہاں کی قدرتی خوبصورتی اور ادب میں ایک گہرا تعلق ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.