ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں تین افراد کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج:پولیس - Public safety Act

بارہمولہ پولیس نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت 3 شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں منتقل کیا ہے۔

Etbaramulla-police-books-three-under-psa
بارہمولہ میں تین افراد کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج:پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 6:30 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے تین افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا ہے

پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقصود علی کوہلی ساکن ناورندا اُوڑی، محمد عثمان بٹ ولد عبداللہ بھٹ ساکن سہورا اوڑی اور غلام نبی وانی ساکن چاندکوٹ کریری کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجاز اتھارٹی سے نظر بندی کے باضابطہ احکامات حاصل کرنے کے بعد مذکوہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے بعد تینوں کو سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں منتقل کیا گیا۔ان کے مطابق ان افراد کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور یہ افراد امن و امان میں خلل ڈالنے اور توڑ پھوڑ میں ملوث تھے۔انہوں نے کہا کہ مذکوہ افراد نے اپنی ملک دشمن اور سماجی سرگرمیوں میں کوئی تدارک نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: بانڈی پورہ میں دو افراد پی ایس اے کے تحت گرفتار: پولیس

یاد رہے کہ بانڈی پورہ پولیس نے بھی ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں دو افراد کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا۔

بتادیں کہ جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ حکام کو اجازت دیتا ہے کہ وہ افراد کو بغیر کسی مقدمے کے دو سال تک حراست میں رکھ سکیں، تاکہ انہیں کسی بھی ایسے طریقے سے کام کرنے سے روکا جا سکے جو "ریاست کی سلامتی یا امن عامہ کی بحالی" کے لیے نقصان دہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.