ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں 10 منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج: پولیس - Crackdown On Drug peddlers - CRACKDOWN ON DRUG PEDDLERS

جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے وادی کشمیر کے مخلتف علاقوں میں منشیات مخالف مہم چلائی جارہی ہے۔ اس کڑی کے تحت پولیس نے بارہمولہ میں PIT NDPS ایکٹ کے تحت 10 بدنام زمانہ منشیات فرشوں کے خلاف مقدمے درج کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

baramulla-police-booked-ten-notorious-drug-peddlers
بارہمولہ میں 10 منشیات فروشوں کے خلاف مقدمے درج:پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 24, 2024, 4:52 PM IST

بارہمولہ: منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاررائیوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں 10 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔ پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجاز اتھارٹی سے اجازت حاصل کرنے کے بعد بارہمولہ پولیس نے 10 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں بند رکھا گیا ہے۔

بیان میں ان کی شناخت بشارت احمد رینہ ولد عبدالطیف رینہ ساکن سلام آباد اوڑی، چنگیز خان ولد منیر حسین ساکن بنڈی اوڑی، منظور احمد لون عرف منا ولد غلام محمد ساکن لاچھی پورہ بجہامہ، نذر الدین بھٹی ولد کرم الدین ساکن مدیان کملکوٹ، سید مہتاب حسین ولد سید آزاد حسین ساکن پارن پیلن اوڑی، عمران احمد خان ولد محمد زمان ساکن نور کھاہ، عاشق حسین پرے عرف الٰہی ولد عبدالرزاق ساکن لاوے پورہ ایچ ایم ٹی، الطاف احمد میر ولد غلام محمد ساکن ملہ پورہ سوپور، عامر سبحان ملہ ولد محمد سبحان ملہ ساکن وترگام واگورہ اور ساحل احمد ریشی ولد عبدالصمد ریشی ساکن چھان پورہ کنزر کے طور پر کی گئی ہے۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروشوں کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں اور وہ اوڑی، لچھی پورہ، بنڈی، کملکوٹ،پارن پیلن، نور کھاہ، نائو پورہ، واگورہ، کریری، کنزر اور ضلع کے دوسرے علاقوں میں نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرنے اور منشیات کے کاروبار کو فروغ دینے میں ملوث تھے۔انہوں نے کہا کہ کئی مقدموں میں ملوث ہونے کے باوجود بھی وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے۔

مزید پڑھیں: بارہمولہ میں آٹھ بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج

قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے ضلع میں سال رواں کے پہلے تین مہینوں کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 58 مقدمے درج کرکے 11 سخت گیر منشیات فروشوں سمیت 91 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے زائد از ایک کروڑ روپیے مالیت کا نشہ آور مواد بھی بر آمد کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.