ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں 4 سال سے زائد عرصے سے مفرور کو گرفتار کر لیا گیا - ABSONDER ARRESTS - ABSONDER ARRESTS

مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن کو جاری رکھتے ہوئے، بارہمولہ میں پولیس نے ایک مفرور کو گرفتار کیا ہے جو چار سال سے اپنی گرفتاری سے بچ رہا تھا۔

بارہمولہ میں 4 سال سے زائد عرصے سے مفرور کو گرفتار کر لیا گیا
بارہمولہ میں 4 سال سے زائد عرصے سے مفرور کو گرفتار کر لیا گیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 12, 2024, 8:55 AM IST

بارہمولہ: بارہمولہ میں چار سال سے زائد عرصہ سے مفرور ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بارہمولہ پولیس نے مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن کو جاری رکھتے ہوئے، ایک مفرور کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ مفرور چار سال سے اپنی گرفتاری سے بچ رہا تھا۔

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں تھانہ بنیار کی پولیس پارٹی نے ایک مفرور ملزم فیروز احمد خان کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم فیروز احمد خان زہان پورہ بنیار کا رہنے والا ہے ملزم فیروز احمد خان مقدمہ ایف آئی آر نمبر 12/2020 زیر دفعہ 498-A، 147,34 اور 506 آئی پی سی پی ایس بونیار کے سلسلے میں مطلوب تھا۔

ملزم فیروز احمد خان کے خلاف جے ایم آئی سی بونیار کی معزز عدالت نے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔ ملزم فیروز احمد خان 2020 سے اپنی گرفتاری سے بچ رہا تھا۔ گرفتاری کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا۔ فی الحال ملزم کو ڈسٹرکٹ جیل بارہمولہ میں رکھا گیا ہے۔

پولیس اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہے کہ تمام افراد جو اپنی گرفتاریوں سے مفرور ہیں ان کو پکڑا جائے اور ان کے مجرمانہ اقدامات کے لیے جوابدہ ہوں۔ جرائم کو روکنے کے لیے بارہمولہ پولیس کی اس مہم کی ستائش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.