ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانڈی پورہ کے کسانوں کا انتظامیہ کو شکریہ - farmers thank administration

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 29, 2024, 4:51 PM IST

بانڈی پورہ کے کسانوں نے کھیتوں کے لیے نالہ مدھومتی سے پانی کو اوپر لانے کے لیے موٹر فراہم کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔کسانوں کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت دور ہونے سے کاشتکاری میں بہتری آنے کا امکان روشن ہوگیا ہے۔

بانڈی پورہ کے کسانوں کا انتظامیہ کو شکریہ
بانڈی پورہ کے کسانوں کا انتظامیہ کو شکریہ (etv bharat)

بانڈی پورہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے بٹیر، ملنگم، ترکپورہ، میگنی پورہ اور دیگر دیہاتوں کے باشندوں نے ہفتہ کے روز کھیتوں تک پانی پہنچانے کی سہولیات فراہم کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

بانڈی پورہ ضلع انتظامیہ نے کسانوں کو ان کے کھیتوں میں کاشتکاری کے لیے نالہ مدھومتی سے پانی کو اوپر لانے کے لیے ایک موٹر فراہم کی،مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ کے اس کام پر خوشی کا اظہار کیا۔

واحد احمد نام کا مقامی باشندہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خشک موسم نے چودہ سے زائد دیہاتوں کے زرعی اور باغبانی کے کھیتوں کو متاثر کیا ہے جنہیں پہلے ریشی نہر سے پانی ملتا تھا جہاں سے اس سال کم بارشوں کی وجہ سے پانی کی سطح میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ان 14 دیہاتوں کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جن کے کھیت جون جولائی کے مہینے میں پانی کی کمی کی وجہ سے متاثر ہو جاتے ہیں، اس سال اس میں مزید اضافہ کیا گیا جس کے بعد ہم نے انتظامیہ کے دروازے کھٹکھٹائے اور مثبت نتائج سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیں: اونتی پورہ میں پانی کی قلت کے باعث کسان پریشان

شفیق کوثر نے کہا کہ ہم ضلع انتظامیہ کا بہت بہت شکرگزار ہیں۔انہوں نے مختصر مدت میں ہی ہمارے مسئلے کو حل کردیا۔ اس سال ہماری زرعی اور باغبانی فصلیں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.