گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں پولیس کی جانب سے نئے فوجداری قوانین پر پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں زیر تعلیم وکلاء، پولیس افسران سمیت دیگر پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔
پولیس اور سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر تولہ مولہ کے باہمی اشتراک سے منعقدہ اس پروگرام میں نئے فوجداری قوانین کے بارے یک روزہ تربیت کا اہتمام کیا گیا جس میں سنٹرل یونیورسٹی میں زیر تعلیم وکلاء، پولیس افسران اور دیگر پولیس اہلکاروں کو اس تعلق سے تربیت فراہم کی گئی۔ تقریب کی صدارت سینئر پراسیکیوٹنگ آفیسر گاندربل عبدال-عزیز زانداری نے کی۔
جنہوں نے پروگرام میں سبھی شرکاء کو نئے فوجداری قوانین کے بارے تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے منعقد کرنے کا مقصد نئے فوجداری قوانین کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: اننت ناگ میں منشیات فروش کی جائداد ضبط
انہوں نے مزید کہا کہ نئے قوانین میں ایسے دفعات شامل ہے جو جرائم کے متاثرین اور بڑے پیمانے پر معاشرے کے لئے انصاف کو یقینی بناتی ہیں جب کہ نئے فوجداری قوانین کے لئے ٹائم لائن بھی مقرر کی گئی ہے۔ اس دوران نئے فوجداری قوانین کو سمجھنے کے لئے عملی تربیت بھی دی گئی۔ واضح نئے فوجداری قوانین سے متعلق ملک کے مختلف حصوں میں پروگرامز منعقد کر کے پولیس اہلکاروں کو تربیت فراہم کرنے کے ساتھ بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔