جموں: جموں و کشمیر میں موسم صاف ہونے کی وجہ سے گرمی نے اپنا قہر دکھانا شروع کر دیا ہے۔ جموں سمیت ڈویژن کے کئی حصوں میں دن کے وقت سورج کی تپش چھائی رہی۔ جموں میں دن کا درجۂ حرارت 42 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ بھی درجۂ حرارت 41 ڈگری سیلسیس کے قریب پہنچ گیا تھا۔ میدانی علاقوں میں دنوں کے ساتھ ساتھ راتیں بھی گرم ہونے لگی ہیں۔ پہاڑوں میں بھی پارہ بڑھ گیا ہے۔ جموں میں آج صبح سے ہی گرمی نے اپنا قہر دکھانا شروع کر دیا۔ تیز گرم ہوائیں چلنے سے کئی سڑکیں دوپہر تک سنسان رہیں۔ شدید گرمی نے خاص طور پر پیدل چلنے والوں اور دو پہیہ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمۂ اسکول ایجوکیشن نے اسکولوں کا ٹائم ٹیبل تو کم کر دیا ہے لیکن جب دوپہر کو چھٹی ہوتی ہے تو طلباء شدید گرمی سے پریشان ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
پارہ چڑھنے اور گرمی بڑھنے سے نظام زندگی بھی متاثر ہو رہا ہے۔ بازاروں میں دن کے وقت خریداروں کا رش کم ہوگیا ہے اور لوگ شام کو ضروری خریداری کے لیے ہی باہر نکل رہے ہیں۔ گرمی کے پیش نظر ڈاکٹروں نے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ڈاکٹروں نے زیادہ دھوپ میں نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔ کسی ضروری کام کی صورت میں ہی گھروں سے باہر نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ چلچلاتی دھوپ سے لوگ پریشان ہیں۔ مسلسل گرمی کے باعث لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل رہے۔ شدید دھوپ کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک کے کیسز بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔