ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پونچھ میں ایل او سی پر مشتبہ ڈرون کی نقل و حرکت - پاکستانی ڈرون

Drone Activity in LOC poonch فوج نے پونچھ میں ایل او سی کے مینڈھر سیکٹر میں جمعہ کی صبح قریب ساڑھے چھ بجے ڈرون کی نقل و حمل دیکھی۔ فوج کے مطابق فائرنگ کے بعد یہ ڈرون واپس جانے پر مجبور ہوگیا۔

Army Fires At Pakistani Drone Along LoC In J&K's Poonch
پونچھ میں ایل او سی پر مشتبہ ڈرون کی نقل و حرکت
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 16, 2024, 3:05 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دو الگ الگ مقامات پر مشتبہ ڈرونز کی نقل و حمل دیکھی گئی اور فوج نے ان پر فائرنگ کی جس کے بعد وہ واپس جانے پر مجبور ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ فوج نے پونچھ میں ایل او سی کے مینڈھر سیکٹر میں جمعہ کی صبح قریب ساڑھے چھ بجے ڈرون کی نقل و حمل دیکھی۔انہوں نے کہا کہ فوج نے اس پر فائرنگ کی جس کے بعد یہ ڈرون واپس جانے پر مجبور ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بالکل اسی وقت گل پور سیکٹر میں بھی دو کواڈ کاپوٹرس کو فضا میں گھومتے ہوئے دیکھا جو بھارتی فوج کی طرف سے فائر کھولنے کے واپس چلے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: فوج نے جموں کشمیر کے پونچھ میں پاکستانی ڈرون پر فائرنگ کی

حکام کے مطابق قبل ازیں فوج نے 12 فروری کو مینڈھر سیکٹر میں ایک پاکستانی ڈرون پر فائرنگ کرکے اس کو واپس جانے پر مجبور کر دیا تھا۔حکام کا ماننا ہے کہ پاکستان ڈورنز کا استعمال کرکے جموں وکشمیر میں ہتھیار اور منشیات بھیجتا ہے۔یاد رہے کہ جموں وکشمیر پولیس نے سرحد پر ڈورن نظر آنے کی اطلاع دینے والے کو 3 لاکھ روپیے نقدی انعام سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.