پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج اپنی پارٹی کی جانب سے ایک کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔اس میں پارٹی کے سینئر ممبران نے شرکت کرکے کارکنان سے خطاب کیا۔ کنونشن میں سابق بی ڈی سی چیئرمین عمر جان ، ڈاکٹر طلعت مجید کے علاؤہ دیگر سینئر ممبران نے خطاب کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنی پارٹی کا موقوف ہے کہ یہاں کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے کام کرنا ہے جبکہ یہاں کے نوجوانوں خوف زدہ ہوگئے تھے جس کو جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے دور کروانے کے کام کیا۔ یہاں کی سیاسی جماعتوں عوام کو بے وقوفی بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔
اس سلسلے میں پارٹی کے سینئر ممبران ڈاکٹر طلعت مجید نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر کی ترقی اور جموں و کشمیر میں سیاسی استحکام واپس لانے کے بارے میں واضح پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پارٹی کا امن، ترقی اور روزگار کا بنیادی ایجنڈا ہے جس کے لیے پارٹی جموں و کشمیر کے ہر کونے میں سخت محنت کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پلوامہ میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے عوامی دربار منعقد
اس سلسلے میں صوبائی سیکرٹری عمر جان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے دوہرے چہرے وادی کے عوام کے قابل قبول نہیں ہیں۔ یہاں کے لوگوں سیاسی طور پر باخبر اور تعلیم یافتہ ہیں۔ جے کے اپنی پارٹی وادی کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور جموں و کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے کے لیے کام کر رہی ہے ۔