ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اپنی پارٹی نے مزید امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا - Apni Party Candidates List - APNI PARTY CANDIDATES LIST

جاری کردہ نوٹس کے مطابق سید شفاعت کاظمی کو بانڈی ہورہ، جیلانی حامد کمار کو حبہ کدل اسمبلی حلقے سے اور تنویر حسین پٹھان کو زڑی بل حلقہ سے امیدوار نامز کیا گیا یے۔ اسی طرح ڈاکٹر بلال احمد میر کو خانیار اور قاضی مبشر فاروق کو گاندربل حلقہ انتخاب سے منڈیٹ دیا گیا ہے۔

اپنی پارٹی نے مزید امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا
اپنی پارٹی نے مزید امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا (Image Source: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2024, 8:19 PM IST

Updated : Sep 2, 2024, 8:50 PM IST

سری نگر: اپنی پارٹی نے دوسرے مرحلے کے تحت آنے والےانتخابات کے لیے کئی انتحابی حلقوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ پیر کو پارٹی نے ایک پریس نوٹ کے ذریعے ناموں کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ مینڈیٹ کی سفارش پارلیمانی امور کے چئیرمین اور پارٹی کے صدد سید الطاف بخاری نے اس کو منظوری دی ہے۔

اپنی پارٹی نے مزید امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا
اپنی پارٹی نے مزید امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا (Image Source: ETV Bharat)
ایسے میں جاری کردہ نوٹس کے مطابق سید شفاعت کاظمی کو بانڈی ہورہ، جیلانی حامد کمار کو حبہ کدل اسمبلی حلقے سے اور تنویر حسین پٹھان کو زڑی بل حلقہ سے امیدوار نامز کیا گیا یے۔ اسی طرح ڈاکٹر بلال احمد میر کو خانیار اور قاضی مبشر فاروق کو گاندربل حلقہ انتخاب سے منڈیٹ دیا گیا ہے۔ ادھر جن سیاسی رہنماؤں کو پارٹی کی جانب سے منڈیٹ نہیں دیا جارہا ہے وہ یا تو پارٹی چھوڑ کو دوسری جماعتوں میں شمولیت اختیار کر کے منڈیٹ حاصل کرنے میں مشغول نظر آرہے ہیں یا وہ آزاد امیدوار کے طور اپنی قسمت آزمائی کرنے جارہے ہیں۔ادھر جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا بگل بجتے ہی سیاسی سرگرمیاں تیز ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی جاری ہو گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں تین مرحلوں میں انتخابات منعقد کئے جارہے پہلے مرحلے کے انتخابات 18 ستمبر ہوں گے۔ دوسرے مرحلے کے تحت 25ستمبر کو جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے کے انتخابات یکم اکتوبر کو ہونے جا رہے ہیں۔

Last Updated : Sep 2, 2024, 8:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.