بارہمولہ: منشیات فروشی کے خلاف اپنی کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے، بارہمولہ میں پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد زاہد شاہ (گیلانی) ولد پیر حسین شاہ ساکن بسگراں اُڑی، ضلع بارہمولہ کی جائیدادیں (دو منزلہ رہائشی مکان جس کی مالیت تقریباً 24.00 لاکھ روپے) ضبط کر لیں۔ یہ کارروائی 1985 کے NDPS ایکٹ کے 68-F (1) کے ساتھ متعلقہ دفعہ 68-E کے تحت کی گئی ہے اور اس کا تعلق PS Uri کے NDPS ایکٹ FIR نمبر 54/2022 u/s 8/21 کے ساتھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اننت ناگ میں تین منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران پایا گیا کہ جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی تھی۔ یہ جائیداد پہلی نظر میں منشیات کے کاروبار اور ممنوعہ مادوں کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی۔ یہ آپریشن منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے لیے پولیس کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ اہل علاقہ نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں ایک روز قبل بھی پولیس نے اننت ناگ ضلع میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں چھاپہ ماری مہم کی گئی۔ پولیس تھانہ سری گفوارہ سے متعلقہ پولیس نے دوران گشت پی ایچ سی کلاں کے قریب 2 افراد کو روکا جو کہ نائلن کا تھیلا لے کر جارہے تھے، ان کے قبضہ سے تلاشی کے دوران 5.500 کلو گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔ ان کی شناخت کلان کے رہنے والے عادل بشیر ولد بشیر احمد گنائی اور ہمایوں بشیر کے بطور ہوئی تھی۔