ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منشیات کے خلاف پلوامہ کے گاؤں اڈورہ میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا - Anti narcotics campaign in Pulwama

منشیات مہم کے سلسلے میں جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوان نسل کو اس کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ تحصیلدار زیشان طارق نے کہا کہ اس طرح کی مہم دوسرے اضلاع میں بھی منعقد کرنا ضروری ہے تاکہ آنے والی نسلوں کوآگاہ کیا جا سکے۔

منشیات کے خلاف مہم
منشیات کے خلاف مہم (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 16, 2024, 5:30 PM IST

پلوامہ (جموں و کشمیر): منشیات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے آج ضلع پلوامہ کے اوڈورہ شاورہ لیتر کے گاؤں میں آج ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیلدار زیشان طارق، پولیس، سول ایڑمنسٹریشن کے افسروں کے علاوہ ولیج ویلفر کمیٹی اوڈورہ کے ممبران نے بھی شرکت کی۔

پروگرام کے دوران اوڈورہ گاؤں کے مختلف گلی، کوچوں اور سڑک کے کناروں پر اگی جنگلی بھنگ کو تباہ کیا گیا۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف نوجوانوں کو منشیات کے استعمال سے دور رکھا جاسکتا ہے بلکہ گاؤں کی خوبصورتی کو بھی مزید تقویت مل سکتی ہے۔

زیشان طارق نے کہا کہ گاؤں کی ویلفیئر کمیٹی کا یہ قدم گاؤں کی فلاح و بہبودی کے لئے ایک بہترین قدم ہے اور اس طرح کے اقدامات سے لوگوں میں ایک مثبت سوچ پیدا ہوگی جس سے منشیات کے استعمال سے ہونے والے نقصان کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

تحصیلدر لیتر زیشان طارق نے گاؤں کے لوگوں کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ ایک لوکل کمیٹی کے ایسے قدم سے دوسرے گاؤں کے لوگ بھی بیدار ہو نگے جس سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایڑمنسٹریشن لوگوں کو ایسے اقدامات اٹھانے پر ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔ تحصیلدار نے مزید کہا کہ منشیات جیسے نشے کو ختم کرنے کے لئے ہر فرد کو سامنے آنا چاہے تاکہ اس کا خاتمہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.