جموں: 29 جون کو شروع ہونے والی 52 روزہ طویل امرناتھ یاترا سخت ترین حفاظتی انتظامات کے درمیان بالتل اور پہلگام کے جڑواں راستوں سے جاری ہے۔ ہفتہ کی علی الصبح 991 یاتریوں پر مشتمل ایک اور تازہ دستہ امرناتھ یاترا کے لیے جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے امرناتھ گپھا کی طرف روانہ ہوا۔ جمعہ کے روز پہنچنے والے یاتریوں کے 36ویں قافلے نے بالتال اور نُنون پہلگام کے بیس کیمپس سے جنوبی کشمیر کے ہمالیائی پہاڑیوں میں 3880 میٹر بلندی پر واقع گپھا کے درشن کے لیے آج علی الصبح اپنا سفر شروع کیا۔ وہیں گزشتہ روز 4927 یاتریوں نے مقدس گپھا کے درشن کیے۔
بتایا گیا ہے کہ ان میں بالتال ٹریک سے 176 یاتری اور پہلگام کے راستہ کے لیے 815 یاتری بالترتیب 05 اور 27 گاڑیوں میں سوار تھے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 29 جون کو امرناتھ یاترا کے آغاز کے بعد سے اب تک 485314 یاتریوں نے گپھا کے درشن کیے۔ واضح رہے کہ 52 روز پر مشتمل امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہوئی جو 19 اگست تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
جموں سے امرناتھ یاترا کے لیے 1221 یاتریوں کا ایک اور دستہ روانہ ہوا - Amarnath Yatra 2024