جموں: 29 جون کو شروع ہونے والی 52 روزہ طویل امرناتھ یاترا سخت ترین حفاظتی انتظامات کے درمیان جاری ہے۔ جمعرات کی علی الصبح 574 یاتریوں پر مشتمل ایک اور تازہ دستہ امرناتھ یاترا کے لیے جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے امرناتھ گپھا کی طرف روانہ ہوا۔ یاتریوں کے 40ویں قافلے نے بالتال کے بیس کیمپ سے جنوبی کشمیر کے ہمالیائی پہاڑیوں میں 3880 میٹر بلندی پر واقع گپھا کے درشن کے لیے آج علی الصبح اپنا سفر شروع کیا۔ وہیں گزشتہ روز 4861 یاتریوں نے مقدس گپھا کے درشن کیے۔
جموں سے امرناتھ یاترا کے لیے 574 یاتریوں کا ایک اور دستہ روانہ ہوا (ANI) ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ سخت ترین سکیورٹی انتظامات کے درمیان 40ویں روز 574 یاتری 17 گاڑیوں میں جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے وادیٔ کشمیر کی جانب روانہ ہوئے، یہ تمام یاتری بالتل کے راستہ کے لیے روانہ ہوئے اور کسی بھی یاتری کو پہلگام کی جانب روانہ ہونے کی اجازت نہیں ہے۔
جموں سے امرناتھ یاترا کے لیے 574 یاتریوں کا ایک اور دستہ روانہ ہوا (ANI) جمعرات کی علی الصبح جموں سے وادی کی جانب روانہ ہونے والے یاتریوں میں 477 مرد، 76 خواتین، 21 سادھو شامل ہیں، یہ تمام یاتری صرف بالتل کے راستہ سے امرناتھ گپھا کے درشن کے لیے روانہ ہوں گے۔ جب کہ پہلگام راستہ سے فی الحال یاترا کو روک دیا گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 29 جون کو امرناتھ یاترا کے آغاز کے بعد سے اب تک 504966 یاتریوں نے گپھا کا درشن کیا۔ واضح رہے کہ 52 روز پر مشتمل امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہوئی جو 19 اگست تک جاری رہے گی۔
جموں سے امرناتھ یاترا کے لیے 574 یاتریوں کا ایک اور دستہ روانہ ہوا (ETV Bharat) یہ بھی پڑھیں:
جموں سے امرناتھ یاترا کے لیے 991 یاتریوں کا ایک اور دستہ روانہ ہوا - Amarnath Yatra 2024