جموں: جون کی 29 تاریخ سے شروع ہونے والی 52 روزہ طویل امرناتھ یاترا سخت ترین حفاظتی انتظامات کے درمیان جاری ہے۔ جمعہ کی علی الصبح 398 یاتریوں پر مشتمل ایک اور تازہ دستہ امرناتھ یاترا کے لیے جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے امرناتھ گپھا کی طرف روانہ ہوا۔ یاتریوں کے 41ویں قافلے نے بالتال کے بیس کیمپ سے جنوبی کشمیر کے ہمالیائی پہاڑیوں میں 3880 میٹر بلندی پر واقع گپھا کے درشن کے لیے آج علی الصبح اپنا سفر شروع کیا۔ وہیں گزشتہ روز 2173 یاتریوں نے مقدس گپھا کے درشن کیے۔
واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 29 جون کو امرناتھ یاترا کے آغاز کے بعد سے اب تک 507139 یاتریوں نے مقدس گپھا کے درشن کیے ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ 52 روز پر مشتمل امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہوئی جو 19 اگست تک جاری رہے گی، انتظامیہ کی جانب سے اس یاترا میں شامل عقیدت مندوں کی سہولیات کے لیے ہر طرح کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
جموں:
جموں سے امرناتھ یاترا کے لیے 574 یاتریوں کا ایک اور دستہ روانہ ہوا - Amarnath Yatra 2024