ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں سے 2484 یاتریوں کا ایک اور دستہ امرناتھ گپھا کے لیے روانہ - Amarnath Yatra 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 23, 2024, 10:26 AM IST

امرناتھ غار کے درشن کے لیے ایک اوربیچ آج صبح جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے روانہ ہوا۔ اس یاترا کے پیش نظر یہاں پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس نئے بیچ میں 2484 یاتری جا رہے ہیں۔ 52 روزہ امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہوئی تھی جو آئندہ ماہ کی 19 تاریخ تک جاری رہے گی۔

ایک اور دستہ امرناتھ یاترا کے لیے روانہ
ایک اور دستہ امرناتھ یاترا کے لیے روانہ (Etv Bharat)

اننت ناگ (جموں و کشمیر): امرناتھ یاترا سخت ترین حفاظتی انتظامات کے درمیان بالتل اور پہلگام کے جڑواں راستوں سے جاری ہے۔ منگل کی صبح 2484 یاتریوں پر مشتمل ایک اور دستہ امرناتھ یاترا کے لیے جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے امرناتھ گھپا کی طرف روانہ ہوا۔

امرناتھ سفر پر یاتریوں کے 25 ویں قافلے نے بالتال اور نُنون پہلگام کے بیس کیمپس سے جنوبی کشمیر کے ہمالیائی پہاڑیوں میں 3880 میٹر بلندی پر واقع گھپا کے درشن کے لیے آج صبح اپنا سفر شروع کیا۔ وہیں پیر کے روز 12539 یاتریوں نے گھپا کے درشن کیے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ سخت ترین سکیورٹی انتظامات کے بیچ آج 26ویں روز 2484 یاتری سوار ہوئے۔ یہ یاتری 91 گاڑیوں میں جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں تک پہنچنے کے لیے وادی کشمیر میں امرناتھ گھپا کے درشن کے لیے روانہ ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 29 جون کو امرناتھ یاترا کے آغاز کے بعد سے اب تک تقریباً 408518 یاتریوں نے گھپا کے درشن کیے، جس کا سلسلہ بدستور ابھی جاری ہے۔

منگل کی علی الصبح جموں سے وادی کی جانب روانہ ہونے والے یاتریوں میں 1886 مرد، 536 خواتین، 03 بچے، 50 سادھو اور 09 سادھوی شامل ہیں، جن میں بالتال ٹریک سے 770 یاتری اور 1714 یاتری بالترتیب 34 اور 57 گاڑیوں میں سوار تھے۔ واضح رہے کہ 52 روز پر مشتمل امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہوئی تھی جو اگلے ماہ 19 اگست تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.