ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال کے نجی ادارے میں تعلیمی کانفرنس کا اہتمام - Annual Education Conference - ANNUAL EDUCATION CONFERENCE

ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع نجی تعلیمی ادارہ اکمل انسٹی ٹیوٹ میں سالانہ تعلیمی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباو طالبات نے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔

ترال کے نجی ادارے میں تعلیمی کانفرنس کا اہتمام
ترال کے نجی ادارے میں تعلیمی کانفرنس کا اہتمام (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 6, 2024, 3:34 PM IST

ترال:جنوبی کشمیر کے ترال میںواقع مشہور تعلیمی ادارے اکمل انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے سالانہ تعلیمی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہر بخش سنگھ مہمان خصوصی کے بطور موجود تھے۔

ترال کے نجی ادارے میں تعلیمی کانفرنس کا اہتمام (etv bharat)

اس موقع پر ایس ڈی پی او ترال سھیل ریشی، نامور عالم۔ دین قطب الدین، ماہر تعلیم نذیر احمد ریگو اور والدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر بچوں نے رنگارنگ پروگرام پیش کیے اور اپنے تعلیمی ادارے کی حصولیابیوں پر روشنی ڈالی ۔

شرکاء نے بتایا کہ موجودہ دور میں جہاں تعلیم کو عام کرنے کے حوالے سے سرکاری سطح پر بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں وہیں معاشرے میں اخلاقی انحطاط کے حوالے سے آییے روز جو خبریں منظر عام پر آرہی ہیں وہ یقیناً قابل افسوس ہیں کیونکہ تربیت سازی کا فقدان ہے۔ اس حوالے سے اقدامات وقت کا تقاضا ہے ۔

اپنے خطاب میں ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا کہ ترال ہمیشہ سے ہی علم، وادب کا مرکز رہا ہے اور یہاں تعلیمی میدان میں لوگوں نے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔والدین کو اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیٹ امتحان 2024: بانڈی پورہ کے وارث النوید نے کشمیر ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کی

ادارے کے پرنسپل ظہور احمد شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ آج ادارے کے بیس برس مکمل ہونے پر خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں انتظامیہ کے اعلی آفیسر ان اور طلباء کی بڑی تعداد نے شمولیت کی ۔جس طریقے یہاں آکر لوگوں نے شمولیت کی ہے اسے ہماری حوصلہ افزائی بھی ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.