ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی: جامعہ محمدیہ قاسم العلوم میں عظمت قرآن کانفرنس کا انعقاد - QURAAN CONFERENCE

منڈی میں دینی ادارہ جامعہ محمدیہ قاسم العلوم محمود نگر سہڑی خواجہ میں سالانہ عظمتِ قرآن کانفرنس بہ عنوان ختم نبوت کا انعقاد کیا گیا۔

جامعہ محمدیہ قاسم العلوم محمود نگر سہڑی خواجہ میں سالانہ عظیم الشان عظمت قرآن کانفرنس منعقد
جامعہ محمدیہ قاسم العلوم محمود نگر سہڑی خواجہ میں سالانہ عظیم الشان عظمت قرآن کانفرنس منعقد (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2024, 11:33 AM IST

منڈی: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے علاقہ سہڑی خواجہ میں ضلع پونچھ کا معروف دینی ادارہ جامعہ محمدیہ قاسم العلوم محمود نگر سہڑی خواجہ میں سالانہ عظیم الشان عظمتِ قرآن کانفرنس بہ عنوان ختم نبوت تعلیمی و سماجی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس کی صدارت حضرت مولانا محمد نور حسین صاحب قاسمی نے کی۔ حضرت مولانا غلام محمد وستانوی صاحب نے بحیثیت سرپرست شرکت کی۔جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا مہارشٹر کے نائب مہتمم مولانا حزیفہ غلام محمد وستانوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائی۔ ان کے ہمراہ مہمانِ خصوصی حضرت مولانا قاری محمد دانش شامل ہوئے۔ جب کہ ان کے علاوہ ریاست جموں و کشمیر کے علاوہ دیگر ریاستوں سے مقتدر علماء کرام شریک ہوئے۔ منعقدہ کانفرنس میں ضلع پونچھ کے مختلف مقامات سے بڑی تعداد میں لوگوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقعے پر حضرت مولانا قاری محمد دانش، جامعہ ضیاء العلوم پونچھ کے بانی حضرت مولانا غلام قادر بانڈے صاحب، حضرت مولانا صادق واصل صاحب نے عظمت قرآن کریم، آزادی ہند میں دینی مدارس و علماء کرام کی قربانیوں اور منعقدہ پروگرام کے حوالے سے اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ حضرت مولانا مفتی افتخار حسین اشاعتی نے حضرت مولانا حافظ ریاض احمد ضیائی کا منظوم کلام پیش کیا۔ جامعہ کے مہتمم کی جانب سے کلمات تشکر پیش کیا گیا جس کے بعد مہمانِ مکرم کی اریدہ پوشی کی گئی۔ جب کہ دیگر علماء کرام اور مہمانوں کی بھی عزت افزائی کی گئی۔ اس دوران مدارسہ کے 20 وہ طلبا جنہوں نے حفظ کلام اللہ مکمل کیا ہے ان کی دستار بندی کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ جب کہ ان کے ساتھ ساتھ مزید تین طلباء جنہوں نے درجہ ششم سے فراغت حاصل کی ہے ان کی بھی دستار بندی کی گئی۔

مزید پڑھیں: بڈگام میں دو غیر مقامی مزدوروں پر حملہ، دونوں زخمی، حالت مستحکم

بعد ازاں مہمانِ خصوصی حضرت مولانا حزیفہ غلام محمد وستانوی صاحب نے قرآن کریم اور اس کی عظمتوں و دینی مدارس کے وقار اور علماء کرام و دیگر شخصیات کی ذمہ داریوں کے حوالے سے اہم نصیحتیں پیش کیں۔ انہوں نے موجودہ دور میں فتنوں سے بچنے کے لیے بچوں کو دینی تعلیم سے روشناس کرنے پر اہم گفتگو کی۔ پروگرام کے کے اختتامی مراحل میں جامعہ کے مہتمم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.