ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سالانہ امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہونے کا امکان - Amarnath Yatra 2024

Amarnath Yatra schedule: جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے آج راج بھون سرینگر میں امرناتھ یاترا کی تیاریوں اور انتظامات کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ ذرائع کے مطابق اس بار یاترا 29 جون سے شروع ہو کر 19 اگست تک جاری رہے گی۔

annual-amarnath-yatra-likely-from-june-29-this-year
سالانہ امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہونے کا امکان
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 21, 2024, 4:02 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں امسال سالانہ امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، جو شری امرناتھ شرائن بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، نے یہاں راج بھون میں اس یاترا کی تیاریوں اور انتظامات کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
انہوں نے کہا کہ 52 دنوں پر محیط یہ یاترا 19 اگست کو رکھشا بندھن کے موقعے پر اختتام پذیر ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ لوک سبھا انتخابات کے ختم ہونے کے بعد انتظامیہ امرناتھ یاترا کی تیاریوں میں مصروف ہوجائے گی، جو امکانی طور پر 29 جون سے شروع ہو کر 19 اگست کو پایہ تکیمل کو پہنچے گی'۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے یاترا شروع ہونے کے باقاعدہ اعلان کے بعد اس کے لیے اگلے ماہ کے اواخر میں مختلف بینکوں میں رجسٹریشن شروع ہونے کی توقع ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سال گذشتہ قریب ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے امرناتھ کی یاترا کی تھی۔

مزید پڑھیں: امرناتھ گپھا تک ٹریکس کو پیدل چلنے والے یاتریوں کی نقل و حمل کیلئے چوڑا کیا جا رہا ہے: بی آر او

واضح رہے کہ امرناتھ گھپا جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑیوں پر سطح سمندر سے 3 ہزار 8 سو 80 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ اس گپھا کی یاترا ہندو مذہب میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور ہر سال اس گپھا کی یاترا کے لیے ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں یاتری آکر اس کا درشن کرتے ہیں۔
(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.